یلاریڈی /31 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر کے کستوربا گاندھی گرلز اسکول میں طالبات کو داخلہ دلانے کیلئے اسکول مدرسین و عملہ نے گھر گھر جاکر تشہیر کی ۔ معلمین نے ونٹر پلی تانڈا کے ساتھ ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے چھٹویں جماعت تا انٹر میڈیٹ تک تعلیم حاصل کر رہی طالبات کی تفصیلات حاصل کیں ۔ گورنمنٹ گروکل اسکولوں میں دی جاری سہولتوں سے اولیائے طلباء کو واقف کروایا اور بہترین تعلیم کیانتظام سے آگاہ کیا ۔ منڈل کے تمام مواضعات سے طالبات کو کستوربار اسکول میں داخلہ لینے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پراسکول ایس او شریمتی وسنتی اور دیگر عملہ موجود تھا ۔