گلبرگہ 2نومبر : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ایک 35سالہ کسان جسے پیر کی رات ضلع ہسپتال گلبرگہ میں شریک کروایا گیا تھا وہ اسی رات چل بسا ۔ تفصیلات کے بموجب کسان وشواناتھ ریڈی نے ساکن نطاورا گائوںتعلقہ سیڑم نے قرضوںکی ادائیگی سے مایوس ہوکر خود کشی کرلی تھی ۔ اسے بچانے کی کوشش کی گئی لیکن اس نے پیر کی رات ہی ہسپتال میں دم توڑ دیا ۔ اس نے بینکوں اور خانگی اداروںسے قرضے لئے تھے ۔ لیکن قرضے ادا نہیں کرسکنے کے سبب وہ بالکل مایوس ہوگیا تھا اور اس نے کیڑ مار نے والی دوا پی لی تھی ۔ خود کشی کرنے والے والے کسان کے پسماندگان میں بیوا کے علاوہ چار لڑکیاں بھی ہیں ۔