کویبر میں مشن کاکتیہ کاموں کا آغاز ، رکن اسمبلی وٹھل ریڈی کا خطاب
کوبیر ( ضلع عادل آباد ) /12 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کویبر منڈل کے تین گرام پنچایتوں میں مشن کاکتیہ کے تحت کاموں کا رکن اسمبلی حلقہ مدھول جی وٹھل ریڈی کے ہاتھوں افتتاح عمل میں لایا گیا ۔ رکن اسمبلی نے پار ڈی بی گرام پنچایت پہونچکر تالاب کی مٹی کی نکاسی اور مرمتی کام میں حصہ لیا ۔ انہو ںنے کہا کہ پارٹی بی تالاب کیلئے حکومت تلنگانہ کی جانب سے 43 لاکھ روپئیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی اور جلد از جلد تعمیری کام کو مکمل کیا جائے گا ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے عہدیدران اور سیاسی قائدین کے ہمراہ پلیسی گرام پنچایت پہونچ کر وہاں تالاب کی مٹی کی نکاسی اور مرمتی کام میں حصہ لیا ۔ پلسی گرام پنچایت تالاب کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے 36 لاکھ روپیوں کو فنڈ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ گتہ دار کو جلد از جلد تالاب کی مٹی کی نکاسی اور مرمت کو مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔ بعد ازاں رکن اسمبلی نے رنجنی ٹنڈا گرام پنچایت سیاسی قائدین کے ساتھ پہونچ کر وہاں کے تالاب کا جائزہ لیا ۔ مٹی کی نکاسی اور مرمتی کام میں حصہ لے کر کاموں کا آغاز کیا ۔ انہوں نے خطاب میں بتایا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے 45 لاکھ روپیوں کی منطوری عمل میں لائی گئی ہے ۔ رکن اسمبلی نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مستقر سونلی گرام پنچایت کیلئے بھی 65 لاکھ روپیوں کی منظوری عمل میں لائی گئی ۔ لیکن چند وجوہات کی بناء پر افتتاح کو روک دیا گیا ۔ اس طرح سے کوبیر منڈل کے مشن کاکتیہ اسکیم کے تحت منجملہ چھ گرام پنچایت جن میں ڈوڈرنہ ، مہاگاؤں ، پارڈی بی ، پلسی ، رنجنی ، سوالی کیلئے دو کروڑ پچاس لاکھ روپیوں کی منظوری ہوئی ۔ کاکتیہ مشن کے تحت حکومت سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سنہرے خواب کو پورا کرتے ہوئے بالخصوص کسانوں کو کاشتکار میں اضافہ کیلئے تالابوں کی مرمت اور ذخیرہ آب میں اضافہ ہوگا اور تلنگانہ حکومت کسانوں کے مسائل کو لے کر سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ اس موقع پر رکن ا سمبلی مدھولوجی وٹھل ریڈی کوبیر تحصیلدار ، آبپاشی JE عوامی نمائندے پولیس عملہ کے ہمراہ کوبیر سب انسپکٹر رمیش اور اخباری نمائندوں کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔