کسانوں کے مسائل کی یکسوئی میں مرکزی و ریاستی حکومتیں ناکام

گمبھی راو پیٹ 2 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وی ہیچ ہنمنت راو رکن راجیہ سبھا نے مرکزی و ریاستی حکومت پر کسانوں کے درپیش مسائل کی یکسوئی میں ناکامی کا الزام عائد کیا ۔ وہ آج یہاں گمبھی راو پیٹ کے گاندھی چوک پر راہو ریتو سندیش یاترا سے خطاب کررہے تھے ۔ وی ہنمنت راو نے اپنے خطاب میں مرکزی بی جے پی حکومت اور ریاست کی ٹی ار ایس حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ کسان معاشی بحران کی وجہ سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں تو مرکزی حکومت کسانوں سے حصول اراضی کی کوشش کررہی ہے جبکہ ریاست کی حکومت ژالہ باری طوفانی ہواوں کی وجہ تیار فصلوں کے نقصانات کا معاوضۃ ادا کرنے کے بجائے پلمنیری جشن مناکر کروڑہا روپئے خرچ کررہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ آل انڈیا کانگریس نائب صدر راہول گاندھی عنقریب رواں ماہ میں تلنگانہ کا دورہ کرتے ہوئے اپنی پیدل یاترا کے ذریعہ ژالہ باری سے متاثر کھیتوں کا معائنہ کرتے ہوئے معاشی بحران کی وجہ سے خودکشی کرنے والے متوفی کسانوں کے افراد خاندان سے ملاقاتیں کریں گے ۔ اس ریالی کو سابقہ رکن پارلیمنٹ کریم نگر پونم پربھاکر نے بھی مخاطب کرتے ہوئے کانگریس اور حکومت میں کسانوں کے مفاد میں انجام دیئے گئے ترقیاتی کاموں کا ذکر کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ژالہ باری طوفانی ہواوں کی وجہ متاثر کاشتکاروں کو معاوضۃ ادا کریں ۔ ریاست تلنگانہ کسان مورچہ صدر کونڈہ رام نے بھی ریالی کو مخاطب کیا اور کہا کہ ریاست میں ٹی آر ایس کے دور اقتدار آنے کے بعد کسانوں کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔انہیں بینکوں سے قرضہ حاصل کرنے بھی دشوار کن مراحلہ ہوگیا ۔

بینکوں سے قرض حاصل کرنے والے کسانوں کو پہلے حاصل کردہ قرض کی ادائی کی ہدایت دی جارہی ہے ۔ صدر ضلع کانگریس کٹکم مرتنجیم نے بھی اپنے خطاب میں معاشی پریشانیوں کے باعث خودکشی کرنے والے کسانوں کا ذکر کیا اور کہا کہ 2013 کے دوران مرکزی کانگریس حکومت نے کسانوں کے مفاد میں ایک جی او 421 نمبر جاری کیا تھا جس میں انسانی حقوق کے تحت خودکشی کرنے والے کسانوں کو مالی معاوضہ اور دیگر مراعات فراہم کئے تھے لیکن اب مرکز کی بی جے پی حکومت اس جی او پر عمل آوری سے گریز کررہی ہے ۔ قبل ازیں ہنمنت راو کا ضلع سرحد پر پارٹی قائدین شاندار استقبال کیا بعدازاں ہنمنت راو کو موٹر سیکل ریالی کے ذریعہ گمبھی راو پیٹ لایا گیا ۔ راستہ میں ہنمنت راو نے ژالہ باری سے متاثر دھان کے کھیتوں کا بھی معائنہ کرتے ہوئے کسانوں سے ان کی آب بیتی سنی ۔ اس موقع پر پارٹی قائدین ‘ترپت ریڈی ‘سریدھر ‘وینکٹ سوامی ‘معین الدین ‘حمید الدین خالد‘ سید نصرت اللہ ‘اے بالیا ‘ڈشنکر گوڑ ‘ بی ناگراج ‘ محمد حامد علی ‘سائی ریڈی وغیرہ موجود تھے ۔