بیدر ۔ 13 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کرناٹک راجیہ رعیت سنگھ کے ریاستی صدر کے چندرشیکھر نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی کانگریس حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔ کسانوں کے مختلف مسائل کو لے کر ڈسمبر میں بیلگام سورن سودھا میں منعقد ہورہے اسمبلی سیشن کے وقت دھرنا منظم کرنے فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کے ریاستی حکومت کسانوں کے مفادات کے تحفظ میں ناکام ثابت ہوئی ہے ۔