ہمناآباد /3 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگریس پارٹی کے کارکنوں کو کسانوں کے مسائل پر دھیان دینے کا مشورہ رویندرداس جنرل سیکریٹری آل انڈیاء یوتھ کانگریس نے دیا وہ ہمناآباد میں یو تھ کار کنوں کی میٹنگ لے ر ہے تھے انہوں نے مزید کہا کے مرکزی حکو مت نے جو تحویل اراضی بل پیش کیا ہے وہ اس ملک کے کسا نوں کے مفاد میں نہیں ہے اس بل کے خلا ف کانگریس پارٹی نے پارلیمنٹ میں بھی احتجاج کیا ہے اور ملک گیر سطح پر اس بل کے خلاف مہم بھی چلائی جا رہی ہے انہوں نے تما م یو تھ کا رکنوں کو پارٹی کو مضبوط بنا نے کو کہا۔اس موقع پر ہمناآباد یو تھ صدر محمد ریحان نے بتا یا کے اس بل کے خلاف پورے ہمناآبا تعلقہ سے بارہ سو خط صدر جمہوریہ کو روانہ کئے گئے ہیں۔اس میٹنگ میں دھرمو ریڈی، ارشاد علی پہلوان،نیاز یا سر،اُمیش ،شیخ منہاج کے علاوہ دیگر یوتھ کارکنان موجود تھے۔