بودھن ۔ 23ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر پی سدرشن ریڈی نے کانگریس پارٹی کے نوجوان قائد جناب شیخ فصیح الدین مالک دادا بھائی انڈسٹری کو بودھن ٹاؤن صدر ٹاؤن میناریٹی نامزد کیا ۔ اس موقع پر ضلع صدر کانگریس پارٹی جناب طاہر بن حمدان کے علاوہ مقامی قائدین شیخ پاشاہ محی الدین ‘ گنا پرساد ‘ گنگاشنکر ‘ عابد سیٹھ ‘ سید رفیع الدین رفاعی ‘ قاضی سید مقصود پاشاہ‘ خضر احمد ‘ چیرمین اذاں کالج دامودھرریڈی ‘ ساتبھی ریڈی ‘ غوث شکر نگری کے علاوہ مقامی کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بعدازاں مسٹر سدرشن ریڈی نے آئی بی گیسٹ ہاؤز میں اخباری نمائندوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو سنہرا تلنگانہ کا خواب دکھاتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی ریاست تلنگانہ میں برسراقتدار آئے ہوئے تقریباً 16ماہ کا عرصہ گذرا لیکن ٹیآر ایس پارٹی تلنگاہ کی عوام خاص کر کسانوں کو راحت پہنچانے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائیہے جس کے باعث کسانوں کی خودشیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مسٹر ریڈی نے گنے کے کسانوں کو تاحال گنے کے پلس کی عدم ادائیگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت این ایس ایف کو حکومت کے زیر انتظام لینے کا کسانوں سے وعدہ کیا تھا لیکن برسراقتدار آنے کے بعد شوگر فیاکٹری کو حکومت کے زیر انتظام لینا تو درگزر گذشتہ دو سالوں سے گنے کی قیمت تک کسانوں کو ادا نہیں کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے این ایس ایف شکر نگر یونٹ میں گذشتہ دس سال سے برسرخدمت ملازمین کو ملازمت سے علحدہ کئے جانے کے انتظامیہ کے اقدام کی سخت مذمت کی ۔