مد ھول /4اکٹو بر ( سیاست ڈسٹر کٹ نیوز)ملک میں کسان طبقہ آئے د ن خود کشیاںکر ر ہا ہے لیکن مر کزی و ریاستی حکو مت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے کو ئی منصوبہ نہیں بنا رہی ہے جب کہ امسال حکو مت کی رپورٹ کے مطابق 14 فیصد بارش ہوئی ہے جو کہ کسانوں کے مسائل میں اضافہ ہے اس بات کااظہار مسٹر یو گیندر یا دو نے سوراج ابھیان کی جا نب سے سوبھمیان یا ترا کا آغاز کر تے ہوئے کیا انہوں نے صحافیوں سے بات کر تے ہوئے کہاکہ مرکزی حکو مت کسانوں کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ہے جب کہ ریاست تلنگانہ میں ریاستی حکو مت نے کسانوں کیلئے جو جی او جاری کیا وہ قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ سوبھمیان یا ترا کسی حکو مت کے خلاف احتجاج منظم نہیں کر رہی ہے بلکہ کسانوں کے مسائل کیلئے سنجیدہ اقدمات کر نے کیلئے حکو مت کو یاد دہانی کیلئے اس پروگرام کا 2 اکٹو بر سے آغاز کیا گیا ہے ریاست تلنگانہ میں 3 اکٹو بر سے مختلف اضلاع جن میں محبوب نگر ، میدک ، رنگا ریڈی ، نظام آباد کے مختلف مواضعات میں کسانوں سے خصوصی ملاقاتیں کرتے ہوئے کسانوں کو خود کشی سے باز رہنے ترغیب دے رہے ہیں اور کسانوں کو دلا سہ دیتے ہوئے کہاجارہا ہے کہ ملک کے کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے سوبھمیان یا ترا اپنے ساتھ مذہبی ، سیاسی ، سماجی تمام تنظیموں کو ساتھ رکھتے ہوئے کسانوں کے حقوق کیلئے لڑرہی ہے انہوں نے کہاکہ کودنڈارام تلنگانہ راشٹر اسمیتی آرگنائزیشن نے بھی اس آندولن کا ساتھ دئے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ تلنگانہ ریاست سے شروع کردہ سوبھمیان یا ترا پروگرام جس مکھتل اور مکا راج پیٹ ، کالا کن کے مواضعات میں خودکشیاں کر نے والے کسانوں کے افراد خاندان سے ملاقات کر تے ہوئے دلاسہ دیا اس موقع پر کسانوں نے سینکڑوں مسائل کے انبار پیش کئے واضح رہے کہ ریاست تلنگانہ کے محبوب نگر کے مواضع مکھتل سے اس سوبھمیان یا ترا پروگرام کا آغاز ہوا نیزضلع محبوب نگر میں مختلف مواضعات جہاں پر خشک سالی سے متا ثرہ کسانوں سے ملا قاتیں کی گئیں ضلع میدک کے کالاکن ،مکہ راج پیٹ اور ضلع نظام آباد کے مو اضعات میں کسانوں سے ملا قاتیں کی گئی اس قافلہ کے ساتھ یوگیندر یا دو ، کو دانڈارام تلنگانہ راشٹرا سمیتی ، عادل محمد نیشنل ورگینگ کمیٹی سوراج ابھیان ،اویک سا نیشنل ورکینگ کمیٹی ممبر، پی ایس سارداتھامس ، تجمل ا حمد ریچ ویلفیر چیر مین مدہول کے علاوہ فلاحی و سماجی ، تنظیموں کے ذمہ داران کے علاوہ کسانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ یہ قا فلہ ضلع نظام آباد سے پڑوسی ریاست مہاراشٹر ا پہنچے گا اور خشک سالی سے متا ثرہ کسانوں سے ملاقات کر تے ہوئے پنچاب، ہر یانہ و دیگر ریاستوں میںکسانوں سے راست ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سے واقفیت حا صل کی جائے گی اور یہ آندولن 15 اکٹو بر تک جاری رہے گا۔