جڑچرلہ ۔ 4 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جڑچرلہ بادے پلی زرعی مارکٹ کے احاطہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں ریاستی وزیر آبپاشی مسٹر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں 2 کروڑ 75 لاکھ روپئے کی لاگت سے سنگ بنیاد عمل میں آیا بعدازاں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے پریس کانفرنس سے مخاطب ہو کر کہا کہ تلنگانہ حکومت قائم ہونے کے بعد پہلے مرحلے میں بادے پلی زرعی مارکٹ و کاٹن مارکٹ میں ادھورے کاموں کیلئے آج یہ سنگ بنیاد تقریب منعقد کی گئی جس میں سڑکوں کی تعمیر ، بیت الخلا ، برقی جنریٹر 63KV ، زرعی کسانوں کیلئے آرام گاہ کی سہولت ، کاٹن مارکٹ میں سی سی روڈ ، کور شیٹرس ، ان کاموں کیلئے یہ رقم کی منظوری عمل میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست میں جملہ بیس لاکھ گوداموں کی ضرورت ہے جس میں 4 اضلاع میں گوداموں کی قلت نہیں لیکن محبوب نگر ضلع میں آٹھ لاکھ میٹرک ٹن رکھنے کیلئے گوداموں کی ضرورت ہے ۔ ان گوداموں کی قلت کو دور کرنے کیلئے ایک نئے پراجکٹ کے تحت تقریباً 1000/- ایک ہزار کروڑ روپئے کا تخمینہ ہے ۔ اس پراجکٹ کو مکمل کرنے کیلئے عنقریب خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ زرعی کسانوں کیلئے تلنگانہ حکومت کی جانب سے ’’ ریتو بندھو ‘‘ اسکیم کا آغاز ہوچکا ہے انہوں نے کسانوں سے استفادہ کرنے کی اپیل کی ۔ زرعی کسانوں کو ریتو بندھو اسکیم کے تحت بغیر سود کے دو لاکھ روپئے قرضہ دیا جائیگا ۔ ضلع محبوب نگر میں سی سی آئی مرکز جملہ پانچ مراکز کو قائم کیا گیا ۔ جس میں آج تک حکومت کی واجبی کپاس قیمت سے تقریبا پندرہ کروڑ کنٹل کو خریدا گیا ہے ۔ ریاستی وزیر آبپاشی ٹی ہریش راو کی جڑچرلہ میں ان کی آمد پر مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کی قیامگاہ پر ٹی آر ایس قائدین کی جانب سے زبردست استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر مسٹر جناردھن ریڈی ( آئی اے ایس ) کمشنر مارکیٹنگ ، ضلع کلکٹر جی ڈی پریہ درشنی ، زیڈ پی چیرمین بنڈارو بھاسکر ، رکن اسمبلی مسٹر سرینواس گوڑ ، اچم پیٹھ رکن اسمبلی مسٹر گولہ بالراج زیڈ پی ٹی سی ممبر مسرز جیہ پردا ، بادے پلی زرعی مارکٹ سکریٹری مسٹر اننیتا ، اسسٹنٹ سکریٹری عبدالسمیع ، مجاہد صدیقی کمپیوٹر آپریٹر ، سابقہ زریعی مارکٹ ، ایم رمیش ریڈی ، بی شیوا کمار ، روی شنکر ، یوسف ، سریکانت ، یادیا ، نرسمہا ، عرفان ، شاہد ، محمد علی دانش ، سمیع ، حفیظ ، چاند خان ، گوردھن ریڈی ، امتیز ، سید فصیح الدین ، عبداللہ ، دیوا ، مرلی ، خواجہ ، افتخار الدین ، محمد معزالدین ، محمد سراج نصیر ، ایواب اس موقع پر موجود مقامی سرکل انسپکٹر مسٹر جنگیا رورل سی آئی مسٹر گری بابو کی جانب سے معقول بندوبست کیا گیا تھا ۔ جرچڑلہ میں صبح کی اولین ساعتوں میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راو کی آمد پر جگہ جگہ پولیس کے بندوبست سے عوام میں خوفزدہ ماحول دیکھا گیا ۔