کسانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح

سنگاریڈی میں ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کاخطاب
سنگاریڈی ۔ 29 ؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ کسانوں کی فلاح و بہبود کی پابند ہے ۔ زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی کے چیرمین ٹی کونڈل ریڈی ‘ وائس چیرمین ایم اے سبحان اور ڈائرکٹرس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کسانوں کی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دیں کیونکہ ریاستی حکومت کسان دوست حکومت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے ریتو بازار سنگاریڈی میں منعقدہ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سکریٹری زرعی مارکٹ سنگاریڈی رام کشن نے چیرمین ٹی کونڈال ریڈی ‘ وائس چیرمین ایم اے سبحان اور ڈائرکٹرس کو حلف دلایا وزیر مارکٹنگ ٹی ہریش راؤ نے نو تشکیل شدہ زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی کے ذمہ داروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج سے آپ کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوا ہے وہ کسانوں کے مسائل کی یکسوئی کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں ۔ ریاستی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کو مدنظر رکھتے ہوئے بھاری پیمانے پر بہتر کاشتکاری کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اس خصوص میں حکومت کا مکمل تعاون حاصل رہے گا ۔ رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر نے کہا کہ زرعی مارکٹ کمیٹی سنگاریڈی کویہ اعزاز حاصل ہے کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست میں دوسری زرعی مارکٹ کمیٹی جس کو آج حلف دلوایا گیا ہے اس موقعہ پر ضلع صدر ٹی آر ایس مرلی دھر یادو ‘ چیرمین بلدیہ سنگاریڈی ‘ وجئے لکشمی ‘ صدر ٹی آر ایس ٹاون سرینواس چاری ‘ ایم اے حکیم ایڈوکیٹ ’ محمد خواجہ خان‘ ایم اے باسط مکی ‘ شیخ رشید ‘ یوسف بن عمر بن مجیب ‘ ابو ایم اے مجید ‘ محمد مجیب الدین کے علاوہ پارٹی قائدین و کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ قبل ازیں ٹی ہریش راؤ وزیر مارکٹنگ کی آمد کی موقع پر زبردست آتشبازی کی گئی ۔ بعدازاں چیرمین ‘ وائس چیرمین اور ڈائرکٹرس کی بکثرت گلپوشی و مبارکباد پیش کی گئی ۔