کریم نگر میں مشاورتی اجلاس سے ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر کا خطاب
کریم نگر۔/6مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کسانوں کی خوشحالی سے ہی ریاستی خوشحالی ممکن ہے، اس پر اعتمادکرنے والے کے سی آر چیف مسٹر تلنگانہ ہیں۔ اسی لئے انہوں نے کسانوں کیلئے ڈھیر ساری اسکیمات کی شروعات کی ہیں۔ ملک بھر میں کہیں بھی اس طرح کی اسکیمات روبہ عمل نہیں ہیں جیسے ریتو بندھو ایک انقلابی اسکیم کی شروعات کی ہے۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریتو بندھو اسکیم ملک کے لئے مثالی ہے، زراعت انسانی زندگی سے جڑے کئی ایک اہم ترین مسائل کا حل ہے۔ حکومت اس خیال کے تحت ریتو بندھو اسکیم کی شروعات کی ہے۔ کریم نگر کلکٹریٹ آڈیٹوریم ضلعی منڈل دیہی سطح کے کسانوں کی رابطہ کمیٹی کے عہدیداروں کو ریتو بندھو پتکم کی عمل آوری پر منعقدہ مشاورتی اجلاس سے ایٹالہ راجندر خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسان ترقی نہ کرپایا تو ملک ترقی نہیں کرپائے گا۔ حکومت اس خیال کے تحت کسانوں کو فصل لاگت کے تحت سالانہ ایک ایکر کو 8ہزار روپئے کے حساب سے ریتو بندھو اسکیم کے تحت مدد فراہم کررہی ہے۔ سو میں سے 65 تا 70 فیصد آبادی گاؤں میں رہتی ہے ان میں زیادہ تر زرعی پیشہ سے وابستہ ہیں۔ ان سبھی کی خوشحالی کیلئے ریاستی حکومت آگے بڑھ کر ریتو بندھو پتکم شروع کی ہے۔ چیف منسٹر جاریہ ماہ کی 10کو حضورآباد منڈل سے شالیر پلی میں اس کا افتتاح کریں گے۔ کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے مسلسل کوشش کرنے والے واحد چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہیں۔ تلنگانہ تحریک کیلئے ہر طرح سے ساتھ دینے والا ضلع کریم نگر ہی ہے۔ چیف منسٹر کا اعتقاد ہے کہ یہی ضلع کے سی آر اور تلنگانہ تحریک کیلئے خوش نصیبی لایا ہے اس لئے کریم نگر ضلع کو قابل قدر اور اہم پروگرام شروع کرنے کیلئے ترجیح دیتے ہیں۔ تاحال کئی اسکیمات کی شروعات انہوں نے کریم نگر سے ہی کی ہے۔ ترقیاتی پروگرام کی کریم نگر سے شروع کرنے پر کامیابی ہوئی ہے۔ اس کا کے چندر شیکھرراؤ کو یقین ہے۔ کرم نگر ضلع قدیم میں ایک لاکھ سے زائد کسان ہیں اس کے علاوہ افراد خاندان بھی زرعی پیشہ سے وابستہ ہیں۔ اسی لئے ریتو بندھو پروگرام میں ایک لاکھ سے زائد کسان شرکرکت کرتے ہوئے اسے کامیاب بنائیں۔ کالیشورم پراجکٹ 24/7 گھنٹے کام کروایا جارہاہے۔ تین سال کے اندر ہزاروں مزدور پراجکٹ کی تعمیر کرتے رہے اور اب ختم ہونے کو آچکا ہے۔ اپوزیشن قائدین کے سی آر کی مخالفت میں کچھ نہ کچھ غلط بیانات دیتے آرہے ہیں۔ حریف جماعتوں کے بیانات محض اقتدار کیلئے ہیں۔ کسانوں کی ترقی کیلئے حکومت فصل کی لاگت فراہم کررہی ہے اس کی وجہ سے کانگریس کی آنکھوں میں حسد کی آگ ابھر آئی ہے۔ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کی طرف اولین ترجیح دے رہی ہے۔ ریتو بندھو اسکیم کے تحت 12 ہزار کروڑ سے زائد کسانوں کو چیک کے ذریعہ مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس پروگرام میں ایم ایل اے بال کشن، کلکٹر سرفراز احمد چیہ ڈنڈی ایم یل اے بی شوبھا، جی وی رام کرشنا راؤ ضلع گرندھالیہ سمستھا چیرمین اے رویندر ریڈی، جے سی بدری سرینواس، سریدھر، دامودھر ریڈی، سرینواس شریک تھے۔