کسانوں کی خودکشی کو روکنے میں حکومت ناکام

کرنول /16 ڈسمبر ( فیاکس ) جی ایم ظفر اللہ ویلفیر پارٹی جنرل سکریٹری نے کہا اس شہر میں کسانوں کی خودکشی کو روکنے کیلئے مناسب پارٹی صرف ویلفیر پارٹی ہی ہے ۔ بروز اتوار صبح 11 بجے کرنول زونل آفس میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا ۔ جس میں پارٹی کے کئی ممبرس نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خودکشی کو روکنے میں حکومت ناکام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے جو بنک سے قرض لیا اس کا غلط استعمال ہو رہا ہے ۔ یہ رقم کسانوں کی بجائے سیاست دانوں کے ہاتھوں میں جارہی ہے ۔ حکومت کو اگر کسانوں سے محبت ہوتی تو اچھے قسم کے بیج اور کیڑے مارنے کی دوائیں سبسیڈی پر دیتی اور بازار کا بھاؤ بھی مناسب طور سے طئے کیا جائے تو کسان خودکشی سے بچ سکتے ہیں ۔ الیکشن کے دوران جو رقم یہ سیاست دان خرچ کر رہے ہیں قرض جات کے ذریعہ سے یہ روپیہ ہڑپ کیا جارہا ہے ۔ ابھی وقت ہے کہ لوگ حالات کو سمجھتے ہوئے سیاست دانوں کے چالبازیوں کو سمجھیں ۔ ایسی پارٹی جو لوگوں کی خدمت کیلئے بنائی گئی ہے ۔ آ۔ے والے زمبانے میں اس بات کا خیال کرتے ہوئے الیکشن میں اس کو جتانے کی کوشش کریں ۔ پارٹی آفس میں ضلع کے ذمہ دار جناب سید شاہ علی باشاہ نے پارٹی ضلع کیلئے منتخب کرنے پر آپ کا شکریہ ادا کرکے یہ کہ پارٹی کے کاموں کو آگے بڑھانے کی جدوجہد اور لوگوں کے مسائل کے تعلق سے مطلع رہنے اور کاموں کو انجام دیں گے ۔ ایس ایچ جی گروپوں کے خواتین کو دئے گئے وعدوں کو یہ حکومت بھلا چکی ہے ۔ جس کی طرف آپ نے توجہ دلائی ۔ اس پروگرام میں پارٹی ممبرس اور لیڈرس نے شرکت کی ۔