جگتیال ۔ 26 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بیجوں سے متعلق کسانوں میں شعور بیداری ضروری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پولاس اگریکلچر یونیورسٹی ڈائرکٹر ڈاکٹر لکشمن نے یونیورسٹی میں منعقدہ شعور بیداری اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ بیجوں کے اقسام ، کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے تحت (PPV & FR Act 2001) کو شعور بیداری کے عنوان سے جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی محکمہ زرعی شعبہ کی قیادت میں خصوصی سوسائٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اس قوانین کے تحت بیجوں کو تیار کرنے والے فروخت کرتے ہوئے زیادہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ لہذا اس پر برانڈیڈ ناموں کا استعمال نہ کرنے کی خواہش کی ۔ کسان اپنی جانب سے تیار کردہ بیجوں کو اس سوسائٹی میں رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ اس موقع پر جمی کنٹہ کروشی ویگیہ نا سینئر کوآرڈنیٹر ڈاکٹر وینکٹیشورراو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے بیجوں کو یا خانگی کمپنی کے بیجوں کو چھپا کر بعد میں استعمال کرنے کا حق اس قانون کے تحت کسانوں کو فراہم کرنے کی بات کہی ۔ انہوں نے کسانوں کو اس سوسائٹی کے تحت اپنے ناموں کو رجسٹریشن کروانے کی خواہش کی اس موقع پر جگتیال اے ڈی اے کمریا اور کسان برادری نے شرکت کی ۔