کریم نگر /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں 2015-16 سال کیلئے 5617.05 کروڑ سے سالانہ قرض منصوبے کو تشکیل دیا گیا ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں بینکرس ضلع عہدیداران کے ساتھ سال 2015-16 کے سالانہ قرض منصوبہ کو کلکٹر نے رسم اجراء انجام دی ۔ اس موقع پر کلکٹر محترمہ نے کہا کہ زراعت کیلئے کریم نگر ضلع ایم کے کسانوں کو زیادہ فصل قرضہ جات کی منظوری کریں ۔ کسانوں کو قرضہ جات کی منظوری سے کسانوں کی خودکشی کی روک تھام ہوگی ۔ مختلف محکمہ جات کی جانب سے منظور کئے جانے والے خود روزگار اسکیم کے یونٹس کیلئے مستحق کا انتخاب کرکے منظوری کریں ۔ بینکس خاص کر غریب نادار عوام کو قرض فارہم کرکے ان کی امداد کریں ۔ بینکرس ضرورتمند کو قرض فراہم کرنے پر عام عوام بھی مالی ترقی حاصل کرسکتے ہیں ۔ خاص طور پر چھوٹے تاجروں کی حوصلہ افزائی کریں ۔ عہدیداران بھی اہل مستحقین کا اتنخاب کرکے منصوبہ بند طریقہ کار پر سبسیڈی اسکیم کی عمل آوری کریں ۔ ضلع بینک لیڈ منیجر چودھری نے کہا کہ سال 2015-16 سالانہ قرض منصوبے میں اہم شعبوں کیلئے 5217.05 کروڑ مختص کئے گئے ۔ سال 2014-15 کے مقابلہ میں اس سال 15.01% فیصد کی ترقی ہوئی ہے ۔ فصل قرضہ جات کیلئے 37.62 کروڑ اراضی کی ترقی کیلئے 6.45 کروڑ ، فارم میکانائزیشن کیلئے 150 کروڑ ہریتاہارم کیلئے 23.30 کروڑ ، ڈیری شعبے کی ترقی کیلئے 208.89 کروڑ ، پولٹری شعبے کیلئے 123 کروڑ ، غیر زرعی شعبوں کیلئے 5 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ۔ دیگر اہم شعبوں کیلئے 850 کروڑ مختص کئے گئے ۔ اس پروگرام میں اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد ڈی جی ایم میانوکٹی ، اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر ناگیندرا ، جوائنٹ ڈائرکٹر محکمہ زراعت چھترونائیک ، ڈی آر ڈی اے پراجکٹ ڈائرکٹر ارونا شری ، بینک عہدیداران ضلعی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔