کسانوں کو بلاوقفہ برقی سربراہی کیلئے جامع منصوبہ کو قطعیت

سوریاپیٹ یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر برقی و رکن اسمبلی سوریاپیٹ مسٹر جی جگدیش ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ حکومت تمام طبقات کو مساویانہ حقوق دلانے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔ حکومت نے آنے والے موسم گرما میں کسانوں کو بلا وقفہ برقی کی فارہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک جامع منصوبہ کو قطعیت دی ہے ۔ حکومت اس منصوبہ کے تحت برقی بحران کے مکمل خاتمہ کی خوہاں ہیں ۔ حکومتنے مواضعات میں معیار تعلیم میں سدھار لانے کے لئے بہت جلد ایک جدید اسکیم کو متعارف کرنے کیلئے کوشاں ہیں ۔ حکومت کا مقصد ہر شعبہ میں تلنگانہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔ وہ سوریا پیٹ ضلع پریشد ہائی اسکول میں منعقدہ ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے اس موقع پر اپنی تقریر میں سوریاپیٹ کے معیار تعلیم پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ سوریا پیٹ کو تعلیمی میدان میں علاقہ تلنگانہ میں ایک جہت حاصل ہے ۔ یہاں کے طلبہ و طابات سخت محنت و جستجو سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے نہ صرف سوریاپیٹ جبکہ ریاست کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ اس کے باوجود ایوان کے بعض مدارس و کالجس میں بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی شکایت ہے۔ انہو ںنے ان شکایتوں کے ازالہ کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف ممکنہ اقدامات کرنے کا عزم کیا ۔ جبکہ اپنی جانب سے اسکولس و کالجس میں انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ۔ انہوں نے بعض اپوزیشن سیاسی قائدین کی جانب سے ان پر تلنگانہ حکومت کی کارکردگی کے متعلق کی جانے والی تنقیدوں کی شدید مذمت کی اور حکومت پر لگائے گئے الزاموں کو بعد از حقیقت قرار دیا ۔ انہوں نے حکومت کی کارکردگی کی بھرپور سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکمرانی سے تلگودیشم قائدین کو چھوڑ کر ہر شہری خوش ہے ۔ سابق میں اپوزینش میں رہنے کے باوجود بعض کانگریسی قئدین نے ٹی آر ایس سربراہ کے سی آر و تلنگانہ حکومت کی سراہنا کی ۔ وزیر برقی مسٹر جگدیش ریڈی نے اس موقع پر اپوزیشن سیاسی جماعتوں کو حکومت کے تحت چلنے والے ترقیاتی و تعمیراتی کاموں میں اپنا تعاون و اشتراک جاری رکھنے کا منصوبہ دیتے ہوئے تمام کی تائید پر تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ بنانے پر مدد ملنے کی امید ظاہر کی ۔ انہوں نے اس موقع پر ایم ایل سی گریجویٹ انتخابات میں پی راجیشور ریڈی کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر ریڈی کو مبارکباد دی ۔ اور ان کے حق میں ووٹ استعمال کرنے والے کھمم ، نلگنڈہ ، ورنگل کے گریجویٹ رائے دہندوں سے اظہار تشکر کیا ۔ تقریب کو ایم پی پی مسٹر وی جانیا یادو ، چیرمین بلدیہ جی روی ، پاوالیکا ، ٹی آر ایس ٹاون صدر سرینواس گوڑ نے بھی خطاب کیا ۔