کریم نگر میں ڈائیل یور کلکٹر پروگرام سے کلکٹرنیتو پرساد کا خطاب
کریم نگر۔30 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میں درخواست دیئے کسانوں کو وقت مقررہ کے اندر ٹائیٹل ڈیڈ جاری کریں ‘ نہیں تو متعلقہ تحصیلداران کو وجہ نما ئی نوٹس جاری کی جائے گی ۔ ضلع کلکٹرنیتو پرساد نے کہا ۔پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ میں ضلع عہدیداران کے ساتھ مل کر ڈئیل یور کلکٹر پروگرام منعقد کیا ۔ اسموقع پرشنکراپٹنم سے گنگا ریڈی نے کہا ۔ 6 ماہ قبل می سیوا میں موٹیشن کیلئے درخواست کیا ہو اب تک ٹائیٹل ڈیڈ جاری نہیں کی گئی ‘ کہنے پر کلکٹرنے کہا کہ درخواست میں تمام تفصیلات صحیح رہ کر ٹائیٹل ڈیڈ جاری نہ کرنے پر وجہ نما نوٹس جاری کی جائے گی ۔ اگر اُس طرح درخواست میں تفصیلات نامکمل ہونے پر میمو کے ذریعہ بتایا جائے گا ۔ بوئن پلی سے رمیش نے کہا ‘ اگرا ہارم کالج کے پیچھے کے حصہ کے تالاب کے کٹے کو نکال کر اسٹون کریشر کے مالک اراضی پر غیر مجاز قابض ہورہے ہیں کہنے پر کلکٹر نے فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اے ڈی مائنگ کے ہمراہ سروے کرواکر غیر مجاز قبضہ صیح ہے ثابت ہونے پر اسٹون کریشرکے مالک پر فوجداری مقدمہ درج کرنے بوئن پلی تحصیلدار کو حکم دیا ۔ رامڈگو منڈل ویدرا سے کرناکر ریڈی نے کہا کہ ویدرا گرام پنچایت کے انچارج سکریٹری ہونے کی وجہ سے عوام کو دشواری ہورہی ہے ۔ سکریٹری موضع کو نہیں آرہے ہیں ‘ تعمیر کرچکے انفرادی بیت الخلاؤں کے بلس کی ادائی نہیں کی گئی ۔ اس پر کلکٹر نے کہا کہ ضلع میں گرام پنچایت سکریٹریز کی کمی ہے لیکن انچارج موضع کو ہفتہ میں تین دن آنے کیلئے احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ اسی طرح مکمل ہوئے انفرادی بیت الخلاؤں کو آن لائن میں اندراج کرواکر فوری بلس ادا کرنے ایم پی ڈی اوز کو ہدایت کی ۔ کورٹلہ سے مہیش نے کہا کہ کورٹلہ کے تالہ تالاب ‘ مدولا تالاب کی اراضی غیر مجاز قبضۃ کی شکار ہورہی ہے ۔ فوری سروے کرواکر حدود کا تیقن کریں ۔ تحصیلداران کو حکم دیا ۔ جمی کنٹہ سے پشپا مالا نامی ضعیف خاتون نے کہا کہ میرے نام کے مکان کی اراضی پر قبضہ کرلئے یہ شکایت عہدیداران سے ربط کر کے کرنے پر ردعمل حاصل نہیں ہورہا ہے کہنے پر تحقیق کر کے ضروری کارروائی و انصاف کیا جائے گا کلکٹر نے انکشاف کیا ۔ ایلگڑھ سے ملیا نامی شخص نے کہا کہ بی سی کالونی کے آنگن واڑی مرکز میں بدعنوانی ہورہی ہے کہنے پر تحقیق کر کے ضروری کارروائی کی جائے گی۔ اس پروگرام میں مجلس بلدیہ کمشنر کرشنا بھاسکر ‘ ضلع پریشد سی ای او سورج کمار ‘ ڈواما پی ڈی گنیش ‘ آر ڈی او چندرا شیکھر و دیگر نے شرکت کی ۔