کسانوں کو اپنی اراضیات میں نفع بخش پیداوار کاشت کرنے کا مشورہ

شادنگر میں رعیتو بندھو اسکیم پروگرام ، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی مخاطبت

شاد نگر ۔ /16 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی اراضیات کسانوں کو کبھی بھی نقصان نہیں دیتی ۔ کسان اپنی زرعی اراضیات میں فائدہ بخش پیداوار کریں ۔ کسان اپنی زرعی اراضیات میں کوئی بھی اجناس کی پیداوار کرنے سے پہلے متعلقہ اگریکلچر عہدیداروں سے مشاورات ضرور کرنے کی تلقین کی ۔ ان خیالات کا اظہار تلنگانہ ریاستی نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد محمود علی نے شاد نگر حلقہ کے کتور منڈل کے موضع نیمن نروا میں پٹہ پاس بک اور چیکس تقسیم پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی تعمیری ترقی میں کسانوں کا اہم کردار ہوتا ہے ۔ تلنگانہ چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ کو تلنگانہ کے کسانوں کے ساتھ خصوصی ہمدردی ہے ۔ اسی لیے کے سی آر نے زرعی اراضیات کی نشاندہی کرنے اور ریکارڈ کو بہتر بنانے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کرتے ہوئے کسانوں کے ریکارڈ کو مضبوط کرتے ہوئے دو فصلوں کیلئے جملہ 8 ہزار روپئے فی ایکر فراہم کررہے ہیں ۔ ریاست بھر کے کسانوں کے چہروں پر چیف منسٹر کے سی آر خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ تلنگانہ حکومت نے کسانوں کو زراعت کیلئے 24 گھنٹے برقی بلاوقفہ سربراہی کررہی ہے ۔ کسان کیلئے انشورنس بیمہ 5 لاکھ روپیوں تک فراہم کررہی ہے ۔ تلنگانہ حکومت ریاست کے تمام طبقات کو ترقی فراہم کرنے کیلئے منفرد اسکیمات کو روبعمل لاتے ہوئے ترقی فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مرحلہ میں رعیتو بندھو اسکیم کے تحت کسانوں میں 600 کروڑ روپئے دیئے جارہے ہیں اور دوسرے مرحلے میں یعنی دوسری فصل کے موقع پر 600 کروڑ روپئے کسانوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر پوچارم سرینواس ریڈی نے رعیتو بندھو اسکیم پروگرام سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رعیتو بندھو اسکیم ملک کی منفرد اسکیم قرار دیا ۔ ریاست کے کسانوں کو قرض سے نجات دلانے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بہترین قدم اٹھایا ہے ۔ انہوں نے کسانوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کسان اپنی اراضیات میں فائدہ بخش زراعت کرنے پر توجہ دیں ۔ کسان زراعت کے موقع پر پیداوار پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پیداوار کرنے کی کوشش کریں ۔ تلنگانہ حکومت نے ریاست کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے میں کسانوں کا بھی اہم کردار قرار دیا ۔ ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی کو سبسیڈی پر اجناس اور ٹریکٹر اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔ ایم پی سکھیندر ریڈی ، ایم پی ولیشور ریڈی ، ایم ایل اے شاد نگر وائی انجیا یادو اور دیگر مقامی قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ مذکورہ تمام قائدین نے بذریعہ ہیلی کاپٹر وقار آباد سے شام ساڑھے پانچ بجے موضع نیمن نروا پہونچے ۔ بعد ازاں بذریعہ کار حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے ۔ مذکورہ قائدین نے اپوزیشن کی جانب سے کی جانے والی تنقیدوں کو مسترد کردیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ جناب محمد محمود علی ۔ وزیر پوچارم سرینواس ریڈی کے ہاتھوں کسانوں میں جدید پٹہ پاس بک اور چیکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی اس موقع پر اسپیشل چیف سکریٹری ریونیو راجیش تیواری ، کلکٹر رنگاریڈی ، راگھونندن راؤ ،ڈپٹی کلکٹر رنگاریڈی ہریش آر ڈی یو ایم کرشنا کے علاوہ مختلف محکمہ جات سے تعلق رکھنے والے عہدیدار ، سیاسی قائدین اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔