کسانوں کا احتجاجی مظاہرہ

بودھن ۔ 16 ۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایڑپلی منڈل کے موضع
ARP کیمپ کے قریب کسانوں نے غیرموسمی بارش سے تباہ فصلوں کا معائنہ کرنے کا سرکاری عہدیداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے سڑک پر جمع ہو کر احتجاج کیا اس احتجاج کے دوران نظام آباد ، کنداکرتی ، بودھن جانے کا راستہ مفلوج ہوگیا سڑک کے دونوں طرف سواریوں کی کثیر تعداد رک جانے سے عوام کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایڑپلی پولیس کو اطلاع ملنے پر سب انسپکٹر یعقوب کی قیادت میں پولیس دستہ ARP کیمپ پہونچکرکسانوں کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کیا ۔