کسانوں اور پاورلومس کو بلاوقفہ برقی سربراہی

سرسلہ ۔ 21 ۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ ریونیو ڈیویژن کے عوام کو اب شائد برقی کٹوتی اور قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ لو اولٹیج کا بھی مسئلہ ختم ہونے کو ہے کیونکہ سرسلہ منڈل پدور میں (80) کروڑ روپئے کی لاگت سے 220/132 کے وی برقی سب اسٹیشن کا تعمیری کام جاری ہے ۔ اس کی تکمیل کے بعد سرسلہ حلقہ میں زرعی اور پاور لومس کپڑے تیاری کرنے والوں کی صنعت کو فروغ حاصل ہوگا اور لو اولٹیج کی بھی نوبت نہیں آئے گی ۔ واضح رہے کہ اگسٹ 2014 ء میں ریاستی وزیر تارکا راماراؤ نے اس سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا تھا لیکن ٹنڈر میں تاخر کی وجہ تعمیری کام کا آغاز نہ ہوسکا ۔ 220/1320 کی وی سب اسٹیشن کی تعمیر کے بعد سرسلہ اور ویملواڑہ اسمبلی حلقوں میں 132/33 کے وی سب اسٹیشن کو 33/11 کے وی سب اسٹیشن کیلئے معیاری سربراہی کی امید ہے ۔ ایلاریڈی پیٹھ منڈل ، وینکٹاپور ، کورٹلہ پیٹھ ، لکشمی پور ، کٹکور ، مستاآباد ، موہنی کنٹہ ، گمبھی راؤ پیٹ ، ناگم پیٹھ 33/11 سب اسٹیشن کی بھی (7.67) کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہے ۔ آپریٹرس کا تقرر کنٹراکٹ کی بنیاد پر عمل میں آنے والا ہے ۔ 220/132 کے وی اسٹیشن کے آغاز سے کسانوں اور کپڑے کی صنعت کے مالکین کو روزانہ (24) گھنٹے بلاوقفہ کے سربراہی رہے گی ۔