حیدرآباد ۔ 17 مارچ (پریس نوٹ) کریٹیو ایونٹس کی جانب سے ایک نمائش، فیشن فیسٹا (Fashion Fiesta) کا 18 مارچ کو صبح 10 تا 9 بجے شب سری ستیہ سائی سنگمگم، حیدرآباد پر اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس نمائش میں تمام عمرہ گروپس کی ضرورت کے مطابق اشیاء پیش کئے جارہے ہیں جس میں کپڑوں کا وسیع رینج، زیورات، ہینڈ بیاگس، پرکشش کراکری سیٹس، سلک کرتاس، قلمکاری، راسلک، لینین ساریز اور مزید کئی اشیاء کی نمائش و فروخت کی جارہی ہے۔ کولکتہ کے ایک انٹر پرینر نے کہا کہ نئے رجحان کے پیش نظر ہم کسٹمائزڈ کلکشن برائٹ فلورل پرنٹس کو پیش کررہے ہیں۔