کریم نگر کے 46 ماڈل اسکولوں میں داخلے

کریم نگر /29 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر ایس سرینواس چاری کے بموجب ضلع کریم نگر کے 46 ماڈل اسکولوں میں تعلیمی سال 2016-17 کیلئے ساتویں تا دسویں جماعت تک طلباء کو داخلے دئے جایئں گے ۔ مندرجہ ذیل بتائے گئے تواریخ میں آن لائین کے ذریعہ جس کا ویب سائیٹ telanganams.cgg.gov.in پر درخواست دینا ہوگا ۔ درخواست گذار دلت ، آمدنی ، آدھار ، راشن کار ، بونافائڈ سرٹیفکیٹس فوٹو وغیرہ منسلک کرنا ہوگا ۔ آن لائین کے ذریعہ درخواست دینے کی تاریخ 28-03-2016 تا 12-04-2016 تک ہارڈ کائی پرینڈنٹ درخواست آن لائین کے ذریعہ متعلقہ ماڈل اسکول درکار تمام اسنادات منسلک کرکے داخل کرنے کی تاریخ 20-03-16 تا 13-04-16 ہے ۔ ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ 15-04-16 تا 16-04-16 تک کرسکتے ہیں۔ امتحان کی تاریخ متعلقہ ماڈل اسکولوں میں 17-04-16 کے دن صبح 10 بجے تا 12 بجے تک ۔ میرٹ لسٹ ڈسپلے 20-04-16 کو ہوگی اور اسکول کی سطح میں داخلے کا کام 21-04-16 کو مکمل ہوگا ۔ طلباء کے سرٹیفکیٹس کی جانچ 22-4-16 تا 23-04-16 تک ہوگی ۔ جانچ فیس کی تفصیلات 100 روپئے OC طلباء کیلئے اور بی سی ، ایس سی ، ایس ٹی کیلئے 50 روپئے ہوگی ۔ لہذا دلچسپی رکھنے والے طلباء متعلقہ ماڈل اسکولوں کو آن لائین کے درحواست داخل کریں ۔ مندرجہ بالا بتائے گئے تاریخ کے بعد درخواست ناقابل قبول ہوں گی ۔ ضلع مہتمم تعلیمات کریم نگر نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔