گرام پنچایتوں کے انتخابات میں بھی ٹی آر ایس کے حوصلے بلند
کریم نگر۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گرام پنچایت چناؤ کے تین مرحلوں میں بھی ٹی آر ایس برسراقتدار تائیدی امیدواروں کی ہی بڑی تعداد نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔ 313 گرام پنچایتوں میں 202 پنچایتوں پر ٹی آر ایس کے تائیدی امیدوار سرپنچ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ 45 نشستوں پر آزاد امیدواروں نے قبضہ کرلیا ہے۔ 13 بی جے پی اور سی پی آئی نے 5 ٹی ڈی پی نے 3 نشستوں پر قبضہ کرلیا۔ 313 گرام پنچایتوں میں 15 پنچایت سرپنچ وارڈ ممبرس متفقہ طور پر نامزد ہوچکے ہیں اور مزید 7 سرپنچ بھی متفقہ نامزد کرلئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں چپہ ڈنڈی منڈل مگارپلی رامڑگ منڈل نیدی کنٹہ پلی دوسرے مرحلے میں تماپور منڈل رام ہنمان نگر، مانا کنڈور پوچم پلی گنٹوریم منڈل گوپال پور سانبیا پلی تیسرے مرحلے میں سیداپور منڈل و نیم پلی آرے پلی راملا پلی اخلاص پور حضور آباد منڈل میں چیتنا پاہیاپلی منداڈی پلی وینونکا منڈل نرسمیا پلی ایلد گنٹہ منڈل ناگورو راجناپلی، جمی کنٹہ منڈل شمبھونی پلی گرام پنچایتی سرپنچ وارڈ ممبرس متفقہ طور پر نامزد ہوچکے ہیں۔ جی رامیا پلی جومل نگر، ورلہ پلی، وینکٹیشور پلی، ولیجاپور، دھرماراجو پلی، کنڈوکولا کے سرپنچ متفقہ طور پر چن لئے گئے۔
ٹریفک مسائل کو حل کئے بغیر
جرمانہ کی وصولی ناانصافی : تلگو دیشم
کریم نگر۔ 31 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہیلمٹ کے لزوم کیلئے عوام کو مزید مہلت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس تعلق سے قانون کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن ابھی تک عوام میں ہیلمیٹ کے تعلق سے شعور بیداری نہیں ہوپائی ہے۔ ایسے میں موٹر سائیکل سوار کیلئے یکم فروری سے ہیلمیٹ کے استعمال کو لازمی قرار دیئے جانے کی تاریخ میں کچھ مہلت دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار تلگو دیشم پارٹی ضلع صدر جوجی ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قانون سے عوام کو واقف کروائے بغیر ای چالان کے ذریعہ جرمانہ وصول کیا جانا مناسب نہیں ہے۔ پارکنگ مقامات کی پہلے نشاندہی کی جائے۔ سڑک پر غیرمجاز قبضہ جات کو پہلے ہٹایا جائے۔ سڑکوں کی خستہ حالت کو درست کی جائے اور سب سے اہم بات یہ کہ مختلف مقامات پر ٹریفک قواعد و ضابطے سے متعلق تجاویز و مشورے کے بورڈ آویزاں کئے جائیں۔ اس طرح شعور بیدار کئے بغیر عوام کو پریشان کرنا بہتر طریقہ کار نہیں ہے۔ ٹریفک مسائل کو حل کئے بغیر قاعدے قانون پر سختی سے عمل آوری عمل آوری عوام کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔