کریم نگر کے 1150 مستحقین میں صدقات ‘فطرہ کی تقسیم

کریم نگر ۔ یکم اگست ( فیکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے جملہ 1150 غریب اور مستحقین خاندانوں میں شعبہ خدمت خلق کے ذریعہ صدقات ‘ فطرہ اجتماعی طور پر جملہ دو لاکھ 70ہزار روپئے جمع ہوئے جس کو شب عید میں تمام محلہ جات میں جماعت اسلامی کریم نگر کے کارکنان رات دیر گئے تک تقسیم کی ہے ۔ جناب محمد خیر الدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہندکریم نگر نے تمام حضرات کا جو اس اجتماعی نظم کا تعاون کیا ہے ان کے حق میں دعا کی ہے ۔ اللہ تعالیٰ انہیں اجر عظیم سے نوازے اور اس موقع پر جیل میں محروس خواتین کیلئے 26لڑکیوں کے لئے شرٹ شلوار اور 26خاتون قیدیوں میں ساڑیوں کی تقسیم کی گئیں ۔