کریم نگر کے کانگریس قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

کریم نگر /10 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بمقام پریس بھون کریمے نگر میں منعقدہ تقریب میں گنگولہ کملاکر رکن اسمبلی کریم نگر اور رویندر سنگھ ( مئیر کریم نگر ) کی موجودگی میں جناب ایس اے محسن صدر وقف بورڈ کریم نگر معہ بورڈ ڈائرکٹرز ایس اے عزیز محمد قمر الدین ، محمد سلیم ، محمد سراج ، سید فیاض اور میر شوکت علی جوائنٹ سکریٹری تلنگانہ ہاکی اسوسی ایشن اور اپنے 100 حامیوں جن میں عبدالنعیم ، محمد ضمیر ، ظفر بھائی ، امتیز قابل ذکر ہیں ۔ ٹی آر ایس پارٹی میں شامل ہوئے گنگولہ کملاکر نے اپنے خطاب میں جناب ایس اے محسن کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور جناب ایس اے محسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کی پالیسیوں اور چیف منسٹر کے سی آر کی اقلیتوں کی بھلائی کیلئے کی اسکیموں خصوصاً 12 فیصد ریزرویشن شادی مبارک اور وقف بورڈ اور دیگر اسکیموں سے متاثر ہوکر ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ جلسہ کی کارروائی جناب محمد جمیل ایڈوکیٹ و کوآپشن ممبر ضلع پریسیڈنٹ کریم نگر نے چلائی ۔ جلسہ میں پارٹی ورکرس کارپوریٹرز اور حامیوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔