کریم نگر 9 ڈسمبر (ذریعہ ڈاک) مولانا خواجہ فرقان علی قاسمی کی اطلاع کے بموجب صفا بیت المال کریم نگر کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی سردی کے موسم میں دینی مدارس کے طلباء اور دیگر افراد میں بلانکٹس کی تقسیم عمل میںآ:ی ۔ مولانا کاظم الحسنی صدر صفا بیت کریم نگر کی نگرانی میں ایک وفد کی شکل میں جس میں جناب عبدالکلیم جناب مرزا خلیل اللہ جناب اسماعیل عبدالکریم شامل تھے ۔ شہر کریم نگر فٹ پاتھ پر زندگی گذارنے والے 60 افراد میں بلانکٹس اور سوئٹرس تقسیم کئے گئے ۔ یہ تمام کام جو صفا بیت المال انجام دیتا ہے وہ آپ شہریان کریم نگر کی خصوصی توجہ سے انجام پارہے ہیں۔