کریم نگر کے دو قدیم مسلم انتظامیہ اسکولس کے شاندار نتائج

گلف ہائی اسکول کی طالبہ عائشہ صدیقہ کو ضلع ٹاپر کا اعزاز

کریم نگر ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گذشتہ زائد از 25 سال سے قائم شدہ گلف ہائی اسکول اردو میڈیم کریم نگر ایس ایس سی 2018 سالانہ امتحان میں گلف ہائی اسکولس کی طالبہ عائشہ صدیقہ نے تلنگانہ سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ عائشہ صدیقہ نے 9.3 جی پی اے رینک حاصل کرتے ہوئے ضلع کریم نگر کے سرکاری خانگی اسکول اردو میڈیم میں سرفہرست مقام حاصل کیا ۔ اسی اسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے کئی طالبات نے بھی درجہ اول میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ 8.7 ، 8.8 جی پی اے حاصل کرنے والے جملہ 28 طالبات ہیں اس کے علاوہ گیارہ طالبات نے زبان اول میں 10/10 جی پی اے حاصل کئے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس اسکول کے انتظامیہ نے اخبار سیاست کے مالکان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی برسوں سے روزنامہ سیاست کی جانب سے شائع کردہ کوئسچن بینک سے اسکول کی طالبات استفادہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے آرہے ہیں ۔ گلف اسکول سرپرست ڈاکٹر بشیر احمد اور کرسپانڈنٹ اسکول محمد نثار احمد نے اخبار سیاست کے مالکان کا خلوص دل سے شکریہ ادا کیا ۔ گلف ہائی اسکول اردو میڈیم کی طالبات کے قابل ستائش تعلیمی مظاہرے پر شاتاوہانہ یونیورسٹی کی صدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر حمیرہ تسنیم ، سینئیر ایڈوکیٹ و صدر انجمن اردو ترقی خواجہ جمال الدین ، ایم ایم احمد محمد اختر علی نائب صدر اردو ، ایم اے سمیع سابق ڈپٹی مئیر مصطفی علی انصاری ، محمد نسیم الدین ، محمد متین عبداللہ عاصم مولانا آزاد یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین نے گلف اسکول انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ ہدی کریم نگر کے ایک اور انگلش اردو میڈیم ہائی اسکول جو کہ مسلم زیر انتظامیہ ہے جہاں عصری تعلیم کے ساتھ ابتداء ہی سے دینی تعلیم کا نظم ہے ۔ اس اسکول کے زیر تعلیم طلباء وطالبات نے بھی قابل ستائش کامیابی حاصل کی ہے ۔ دو طالبات مصباح نازنین 9.8 ، عارف فاطمہ نے بھی 9.8 جی پی اے حاصل کئے ۔ دونوں طالبات نے بھی صرف تلگو میں 9.10 ماباقی تمام مضامین فرسٹ لینگویج ، انگلش سائنس اور سوشیل میں 10-10 حاصل کئے ۔ سیدرہ سامعین نے 9.7 جی پی اے دو طالبات 9.3 تین طلباء نے 9.2 پانچ طلباء وطالبات نے 9.0 جی پی اے دونوں 8.8 پانچ 8.7 آٹھ طلباء 8.5 جی پی اے ہیں ۔ اس طرح ہدی ہائی اسکول انگلش اردو میڈیم اسکول جس میں نرسری تا دسویں انگلش میڈیم ہے اور نویں دسویں تک اردو میڈیم ہے پچھلے 16 برس سے مستقل طور پر بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم دے رہے ہیں ۔ اسکول انتظامیہ احمد عبدالعظیم ، ایم اے روف خالد لطیفی ، ایم اے مجاہد لطیفی ، احمد عبدالحلیم ، ایم اے رقیب حامد لطیفی مسلم نونہالوں کی عصری تعلیم کے ساتھ دینی تربیت کی طرف بھی خصوصی توجہ دیتے آرہے ہیں ۔۔