کریم نگر ۔ 27فبروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کو خوبصورت شہر میں تبدیل کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے جمعرات کی صبح صلع ایس پی ‘ جوائنٹ کلکٹر و متعلقہ عہدیداران کے ساتھ مل کر شہر کی سڑکوں ‘ رعیتوبازاروں‘ ترکاری مارکٹس ‘ پارکنگ مقامات کا جائزہ لیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہر میں آبادی میں اضافہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کے مسائل پیش آرہے ہیں ۔ حکومت شہر کی ترقی کیلئے 50کروڑ روپئے کی منظوری کی ہے ‘ اس فنڈس سے شہر میں سڑکوں کی توسیع‘ سنٹرل لائٹنگ ‘ ڈرینجوں کی تعمیر ‘ فٹ پاتھس کی تعمیری کاموں کا آغاز کیا جائے گا ۔ سڑکوں کی توسیع کے کام آخری مرحلے میں ہیں ۔ اگر کچھ چھوٹے مسائل ہوں تو یکسوئی کر کے کاموں میں تیزی پیدا کر کے مکمل کرنے ضلع کلکٹر نے عہدیداران کوہدایت کی ۔ سڑکوں پر آٹوز و بسوں کا بیچ سڑک پر کھڑا کرنے کی وجہ سے ٹریفک میں شدید خلل ہورہا ہے ۔شہر میں بسوں کے رُکنے کیلئے جگہ کی نشاندہی کر کے بس شلٹر تعمیر کرنے عہدیداران کوحکم دیا ۔ شہر میںپارکنگ کیلئے جگہ کی نشاندہی کرنے کا مشورہ دیا ۔ سڑکوں پر ترکاری فروخت کرنے کچھ دکاندار سڑکوں پر قبضہ کر کے کاروبار کرنے سے عوام کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کسی بھی صورت میں سڑکوں پر ترکاری فروخت نہ کریں ‘ اس کیلئے عہدیداران کارروائی کرے ۔ ہفتہ کے بازار میں بہترین کھلی جگہ میسر ہے ‘ تمام سہولتیں مہیا ہیں وہاں پر منتقل کرنے کا حکم دیا ۔ میونسپال ‘ پولیس کے عملے کے ساتھ جوائنٹ ٹیموں کو ہدایت دی کہ ترکاری سڑکوں پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے ۔ ویکلی مارکٹ میں اسسٹنٹ آفیسر کا تعین کریں ‘ چھوٹے چھوٹے مرمتی کام کرواکر وقتاً فوقتاً صفائی کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔ محکمہ ریونیو ‘ پولیس ‘ باغبانی ‘ مارکٹ محکمہ جات کے عہدیداران کا اجلاس منعقد کر کے شہر میں گشتی ترکاریوں کی دوکانوں کے ذریعہ فروخت کرنے کسانوں کی نشاندہی کریں ۔ اُن کو خود روزگار اسکیم کے تحت گاڑیوں کیلئے قرضہ جات کی منظوری کی جائے گی ۔ رعیتو بازاروں کے پاس پارکنگ کے مقامات کی ترقی دے۔ کشمیرگڈہ رعیتو بازار میں تھوڑآ شیڈ نکال کر پارکنگ کیلئے جگہ ڈیولپ کریں‘ وہاں سے مین روڈ تک جانے والی سڑکوں کی توسیع کرنے کی ہدایت کی ۔ شہر میں خنزیروں کو فوری باہر کردینے کا حکم دیا ۔ خنزیر کی وجہ سے سوائن فلو‘ ڈینگو جیسے امراض پھیل رہے ہیں ۔ ریاستی چیف منسٹر ضلع کے تمام مجلس بلدیات ‘ میونسپالٹیز ‘ نگر پنچایتوں ‘ میجرگرام پنچایتوں ‘رعیتو بازاروں ‘ پارکنگ کیلئے جگہ کو ترقی دینے کیلئے تجاویز ارسال کرنے کی ہدایت کی ۔ جلد ہی تجاویز ارسال کئے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں ضلع ایس پی شیوا کمار ‘ جوائنٹ کلکٹر پوسومی باسو ‘ مجلس بلدیہ کمشنر رمنا چاری ‘ ٹرانسکو ایس ای نارائنا ‘ ڈی ٹی سی نینا پرساد ‘ مارکیٹنگ اے ڈی بی پرکاش ‘ آر ڈی او چندرا شیکھر متعلقہ عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔