کریم نگر کو خوبصورت شہر بنانے کا عزم

کریم نگر /12 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) وزیر فینانس میں ہی ہوں ، ضلع کے ترقیاتی پراجکٹوں کیلئے فنڈز کی اجرائی میں کوئی کوتاہی نہیں کروں گا ۔ چیف منسٹر کے سی آر کے تعاون سے مسائل کی یکسوئی میری اپنی ذمہ داری ہوگی ۔ ریاستی وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ وہ چہارشنبہ کی شب 31-30 ڈیویژن میں 1.30 کروڑ سے بارش کے پانی کی نکاسی کے موریوں کے کام مجلس بلدیہ کے پاس آر اینڈ بی سڑک کی ترقی کیلئے 45.75 کروڑ سے شروع کئے جانے والے کاموں کا آر اینڈ بی وزیر ٹی ناگیشور راؤ کے ساتھ مل کر سنگ بنیاد رکھا ۔ بعد ازاں 43 ڈیویژن میں ودیا نگر میں 1.47 کروڑ سے کروائے جانے والے پائپ لائین شعبہ کے کام 49 ویں ڈیویژن میں 15 لاکھ سے تعمیر کی جانے والی سی سی روڈ کا وزیر ایٹالہ راجندر نے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں سابق میں 29 لاکھ افراد کو وظائف دئے جارہے تھے ۔ اب اس میں 33.63 لاکھ تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔ ہر مستحق کو وظیفہ دیا جارہا ہے اور یہ سلسلہ جہاری رہے گا ۔ شہر کو خوبصورت ترین بنایا جارہا ہے ۔ پینے کا پانی ، برقی سڑکوں کی تعمیر و توسیع موریوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہمارا روپیہ ، ہمارے ہی عوام کیلئے خرچ کیا جائے گا اور اس پر سختی سے عمل ہوگا ۔ آر اینڈ بی سڑکوں کی توسیع و ترقی کے دوران آرہے برقی پولس فوری ہٹادینے کی کارروائی شروع کردی ۔ اس کیلئے درکار خرچ فنڈ کی منظوری دے دی جائے گی ۔ عمارات و شوارع وزیر ، ناگشیور راؤ نے اس کاموں کے فوری آغاز کیلئے ضلع کلکٹر کو حکم دیا ۔ نئی ریاست میں پشکارلو کو شاندار طریقہ سے منانے کا انتظام کریں ۔ اس سلسلہ میں کلکٹر انتہائی ذمہ دارانہ طریقہ سے جائزہ لے رہی ہیں ۔ رکن اسمبلی جی کملاکر نے کہا البتہ فنڈز کی منظوری ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چار سال میں شہر کو خوبصورت مثالی بنایا جائے گا ۔ 2019 میں ہمیں ترقی کے کاموں پر ہی عوام ووٹ دیں گے ۔ مسٹر رویندر سنگھ نے کہا 60 برس 60 کروڑ بھی منظور نہیں ہوئے۔ جبکہ ہماری حکومت نے 6 ماہ میں60 کروڑ فنڈز کی منظوری دی ۔