کریم نگر کو انمیا فری کی تشکیل کیلئے اقدامات

کریم نگر ۔ 29ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمارے ملک میں تغذیہ بھری غذاؤں کی کمی کی وجہ سے انمیا( خون کی کمی) کا مرض زیادہ ہوتا ہے ۔ بالخصوص اسکولی بچیوں میں بہت زیادہ ہے ۔ اس کے ساتھ بڑھتی عمر کی بچیوں‘ حاملہ خواتین میں یہ شکایت عام ہے ۔ ڈاکٹر بی این راؤ نے ہوٹل مائتری کانفرنس ہال میں پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کریم نگر کو ہیموگلوبین کی شکایت سے پاک کی تشکیل کے مقصد سے قدم اٹھایا گیا ہے ۔ پہلے کوئی سرکاری اسکول ‘ ہاسٹل اور ایک موضع کو لیا جائے گا ۔ نوکاپلی منڈل جہاں کی آبادی ڈھائی ہزار ہے ‘ ابتدائی سروے پر 450 افراد مںی ہیموگلوبین کی شکایت پائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے خون کا معائنہ کیا جاکر انمیا کے مریض کی نشاندہی کرلی جائے گی اور انہیں آئرن ٹیبلٹ یا سیرپ دیا جائے گا ۔ گڑ مونگ پھلی اور مرمرے کی آمیزش کے لڈو دیئے جائیں گے ۔ انمیا کی شکایت ختم ہوجانے پر بھی دوم اہ تک آئرن ٹیبلیٹ دیئے جائیں گے ۔ اس پروگرام کو توسیع دی جائے گی ۔