کریم نگر ۔ 4 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر مجلس بلدیہ کارپوریشن کو اسمارٹ سٹی کیلئے نشاندہی کا ایک سال پورا ہوجانے پر ٹی آر ایس قائدین کارپوریٹرس کی جانب سے منگل کو تلنگانہ چوک پر پٹاخہ جلائے اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔ سردار ویندر سنگھ نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر نے انتہائی کوشش کرتے ہوئے کریم نگر کی ترقی اور اسے خوبصورت بنانے کیلئے کافی فنڈز مختص کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ ایم پی ونود کمار نے کافی جدوجہد کرتے ہوئے کریم نگر کو اسمارٹ سٹی کا درجہ دلایا۔ 231 کروڑ روپئے سے ترقیاتی کاموں کی عمل آوری کیلئے ٹنڈر طلب کئے ہیں۔ اس موقع پر ایم پی، ایم ایل اے، ایم ایل سی کے ساتھ ہر ایک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور دیگر قائدین نے بھی مخاطب کیا اور کہا کہ اسمارٹ سٹی کی منظوری کا سہرا ونود کمار کے سر جاتا ہے۔ آئندہ چار سال میں ایک ہزار کروڑ فنڈز سے کریم نگر کی ترقی قابل دید ہوگی۔ اس پروگرام میں کارپوریٹرس کے سرینواس، کے رویندر گوڑ و دیگر قائدین شریک تھے۔