کریم نگر ڈی ایف او کا دورہ

مہا دیو پور 23 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مہا دیو پور منڈل موضع انارم کالیشورم مہا دیو پور میںموودہ نرسریوں کا کریم نگر ڈی ایف او رمیش نے معائنہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق مہا دیو پور سب ڈیویژن فارسٹ کے دفائرے میں پودوں کی شجر کاری کے نرسریوں جس میں انارم کالیشوم کے علاوہ مہا دیو پور میں موجودہ سنٹرل نرسری اور فارسٹ کامپلکس نرسری کو ڈی ایف او نے معائنہ کیا اور اس نرسریوں میں دیئے جانے والے کاموں کو عہدیداروں سے تفصیلی گفتگو کی ۔ اس ڈی ایف او کے دورے میں سب ڈی ایف او مہا دیو پور اے سی ایف کے علاوہ سکوم فارسم کے عہدیدار موجود تھے ۔