کریم نگر ڈپٹی ایجوکیشنل کے عہدہ کی زائد ذمہ داری

کریم نگر /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اسسٹنٹ ڈائرکٹر ماڈل اسکول ڈی وینکٹیشورلو بی ایس سی بی ایڈ کریم نگر کو کریم نگر ڈپٹی ایجوکیشنل عہدیدار کریم نگر کی حیثیت سے FAC پر 24 فروری کو جائزہ حاصل کیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل انہوں نے حیدرآباد دفتر مہتمم تعلیمات میں سپرنٹنڈنٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دی اور اے ڈی کے عہدہ پر ترقی پاکر کریم نگر ماڈل اسکول اے ڈی کی حیثیت سے کریم نگر میں 5 جنوری 2016 کو جائزہ حاصل کیا ۔ ڈپٹی ایجوکیشنل عہدیدار کریم نگر کی زائد ذمہ داری کا جائزہ لینے پر تلنگاہن اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کریم نگر شاخ کے صدر خواجہ نصیرالدین و سکریٹری نعیم الدین احمد نے تہنیت پیش کی اور مبارکباد دی ۔ اس موقع پر AD انجنائیلو ، تروپتی چندرا کرن و دیگر موجود تھے ۔ اس کے علاوہ حفیظ قریشی اور خواجہ علیم الدین ، مسعود علی اکبر ، محمد عمر علی ، محمد عبدالجمیل ، علاء الدین و اساتذہ برادری نے بھی مبارکباد دی ۔