اسمبلی حلقہ کیلئے 19امیدواروں کا ادخال نامزدگی
کریم نگر۔/10اپریل، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر حلقہ پارلیمنٹ جاریہ ماہ کی 2تاریخ سے 9اپریل نامزدگی کی آخری تاریخ 3بجے اختتام وقت تک جملہ 22 افراد نے نامزدگی کے 41سیٹ داخل کئے ہیں جس میں کانگریس، تلگودیشم و بی جے پی مشترکہ۔ وائی ایس آر سی پی، یوجنا سہارامیکا ریتو کانگریس، بہوجن مکتی ، ریپبلکن پارٹی آف انڈیا، نیشنل کانگریس پارٹی، ویلفیر پارٹی آف انڈیا، نیو انڈا پارٹی، ایم سی پی یو اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔ کونڈا پربھاکر وائی ایس آر سی پی، میالہ راج ریڈی یوجنا شرمیکا ریتو کانگریس،سرینواس راؤ شرمیکا ریتو کانگریس، ڈاکٹر دھرمیا بہوجن سماج مکتی ، ملیش یادو بی جے پی، ایڈ ملا سرینواس ریپبلکن پارٹی، بورلا روی نیشنل کانگریس، کے پربھاکر ازاد، بی لکشمن بی ایس پی، شیخ محمود ویلفیر پارٹی آف انڈیا، ایل سرینواس ریڈی ایم سی پی ، راناوتی لکشمن نیو انڈیا پارٹی، پونم پربھاکر کانگریس، ونود کمار ٹی آر ایس، ودیا ساگر راؤ بی جے پی، ایم راج ریڈی وائی ایس آر سی پی، محمد امجد محی الدین انڈین مسلم لیگ، پی رمیش آزاد، پٹہ لکشمن آزاد، وینکٹ پربھاکر ریڈی پیرامڈ انڈیا، کے سریدھر ریڈی آزاد، ایم وینکنا آزاد۔ اس طرح اسمبلی حلقہ کریم نگر میں نامزدگی داخل کرنے والوں کے نام آمنہ بیگم ٹی ڈی پی، ڈاکٹر کے نگیش وائی ایس آر سی پی، گنگولا کملاکر ٹی آر ایس، آگیا کلیاڈیو ٹی ڈی پی، سی لکشمی نرسمہا راؤ کانگریس، وسیم الدین احمد ویلفیر پارٹی آف انڈیا، شاہد خان یوجنا شرامیکا ریتو کانگریس پارٹی، سدالا ملیشم بی ایس پی، محسن احمد خاں آزاد، اشتیاق احمد فاروقی عام آدمی پارٹی، چٹی کلیانی آزاد، ایڈولی راجند ریڈی آزاد، بنڈی سنجے بی جے پی، کنجیگی نرما آزاد، یادانجیا آزاد، محمد عبدالبشیر، بی سی یونائٹیڈ فرنٹ، ماروتی سرینواس بہوجن سماج اور دیگر۔