ریاستی حکومت کی ناکامیوں کو اُجاگر کرنے کارکنوں کو ضلع پارٹی صدر کا مشورہ
کریم نگر۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکز میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کے روبہ عمل مختلف ترقیاتی اسکیمات سے عوام کو واقف کرواتے ہوئے ٹی آر ایس حکومت کی تساہلی کو عوام تک لے جانے کی ضرورت ہے، بی جے پی ضلع صدر کے سرینواس ریڈی نے کارکنوں کو مشورہ دیا۔ وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی قیادت کی ہدایت پرجاریہ ماہ کی 17سے 27 تک بی جے پی قائدین و کارکن ہر منڈل ہر گاؤں میں ڈیویژن میں شہری مقامات پر بائیک ریالی نکالیں گے۔ اس ریالی کے ذریعہ روزانہ کم از کم تین مواضعات میں پارٹی قائدین کا دورہ ہوگا۔ گاؤں کے اہم چوراہوں پر اور دلت کے محلہ جات میں جاکر مرکزی حکومت کے وہ پروگرام جو ریاستی عوام کی زندگیوں میں خوشحالی، ترقی لانے کیلئے شروع کئے ہیں۔ اس کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی غفلت، ، کوتاہیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ اس پریس کانفرنس میں بی جے پی ضلع نائب صدر ہری کمار گوڑ ترجمان جی سوامی قائدین سرینواس ریڈی، پورنا چند ر ، راجیش، اسلم جمال ، رام گوپال وغیرہ موجود تھے۔