کریم نگر میں 9 آئی ٹی صنعت کار کمپنیوں کے قیام کی منظوری

کریم نگر ۔ 3 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : دور دراز کے مقامات پر بھی آئی ٹی صنعتوں کا قیام عمل میں آنے کے لیے تلنگانہ حکومت نے منصوبہ عمل کی شروعات کی ہے ۔ اسی کے تحت کریم نگر کے مقامات میں آئی ٹی پارک کے قیام کے کاموں کی شروعات ہوچکی ہے ۔ کافی اہمیت وقار والے پراجکٹ کی شروعات کے ساتھ ہی مزید اضافہ فنڈز بھی منظور کئے گئے ۔ رجیولا پارک کے قریب تعمیر آئی ٹی عمارت کی جنوری میں افتتاحی تقریب کی جانے طئے پایا اس میں 9 کمپنیوں کے قیام لیے معاہدہ کرلیے گئے ہیں ۔ قریب ایک ہزار ملازمتوں کے لیے اندازہ لگایا گیا ہے اور یہ تمام ملازمتیں مقامی افراد کو ہی دی جائیں گی ۔ اس سلسلے میں حکومت نے صنعت کاروں کمپنیوں کے منتظمین سے اس معاملے میں طئے کرلیا ہے مختلف معاملات پر برسر خدمت افراد کو اپنے آبائی ضلع میں طلب کرلیا جاکر ملازمت دی جائے گی ۔ سابق ایم ایل اے گنگو لاکملا کر نے حکومت کے علم میں لانے پر وزیر کے ٹی آر نے سابق میں ہی اس کی منظوری دی تھی ۔۔