ٹاسک فورس پولیس کے مختلف مکانات پر دھاوے
کریم نگر ۔ 30 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر حسینی پورہ وجئے نگر کالونی میں غیر مجاز کیروسین کے ذخیرہ پر ٹاسک فورس پولیس دھاوا کرنے 500 لیٹر پی ڈی ایس کیروسین ضبط کرلیا ۔ فیر پرائس شاپ سے تقسیم کئے جانے والے کیروسین کو حاصل کرنے والے کیروسین کو حاصل کرنے زیادہ قیمت پر فروخت کیا جا رہا تھا ۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے دھاوا کیا ۔ اس سلسلے میں عبدالرفیق ‘ شیخ کلیم ‘ شیخ رحیم ‘ باشاہ کو گرفتار کرلیا گیا ۔ عبدالرشید شیخ کلیم کے پاس سے 450 لیٹر رحیم پاشاہ کے پاس سے 70لیٹر تیل ضبط کرلیا گیا ۔ کریم نگر سے دیگر مقامات تک جانے والی لاریوں میں ڈیزل کی بجائے کروسین استعمال کئے جانے کے بارے میں ٹاسک فورس کی تحقیقات میں پتہ چلا ۔ چونکہ بلیک مارکٹ میں ٹاسک فورس ڈیزل سے کم دام میں کیروسین دستیاب ہونے سے لاریوں میں بھی استعمال کیا جا رہا ہے ۔ چنانچہ راشن ڈیلرس کے پاس سے کیروسین کی دام میں خرید کر زیادہ دام میں فروخت کر رہے تھے ۔ اس پر نگاہ رکھی گئی تھی ۔ ان میں اچانک گرفتار کر لے کر سیول سپلائز عہدیداروں کے حوالے کر دیا گیا۔ ٹاسک فورس پولیس چار مقامات پر کئے گئے دھاوں میں بڑی مقدار میں کیروسین ضبط کئے جانے پر اس میں ڈیلرس کا راست ہاتھ ہے ۔ شبہ کیا جا رہا ہے ۔ چنانچہ گرفتار شدہ افراد سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ فیر پرائس شاپ ڈیلرس کے ملوث ہونے پر سیول سپلائز عہدیداروں کے ذریعہ قانونی کارروائی کی جائیگی ۔ ایس آئی کرن سنتوش ناگا راجو سیول سپلائز انسپکٹر رجنی کانت ریڈی ڈپٹی تحصیلدار سائی کرشنا ‘ تفضل حسین ٹاسک فورس عملہ شریک تھے ۔