کریم نگر /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کے مضافاتی علاقہ لوئیر مانیر ڈیم کو سیاحتی مرکز میں تبدیل کرتے ہوئے ایک جزیرہ کی طرح ترقی دی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کیا ۔ انہوں نے مانیر ڈیم کے پہاڑی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ تلنگانہ میں ضلع مستقر کے قریب یہ ایک واحد ذخیرہ آب ہے ۔ جس کو سابق حکومتوں نے لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نقصان پہونچایا ۔ ایل ایم ڈی کے نچلے علاقہ کو سیاحتی مرکز میں بدل دئے جانے کی منصوبہ بندی ہوچکی ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹی آر ایس حکومت ڈیم کو ترقی دیکر درمیان میں ایک جزیرہ نما سیاحتی مرکز بنایا جائے گا ۔ جہاں پر ریسارٹس اور ہوٹلس تعمیر کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے کریم نگر کو مختلف انداز میں نئے پراجکٹ لاکر جیسے آئی ٹی ٹاور کی تعمیر مانیر ڈیم میں کیبل برج کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ اس طرح کے دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دیتے ہوئے مثالی ضلع بنایا جائے گا ۔ اس موقع پر ڈپٹی مئیر کو گیلا رمیش ، کارپوریٹر وائی سنیل راؤ ، پونالہ سری کانت ، اے وی رمنا ، پریم کمار و دیگر موجود تھے ۔