کریم نگر میں 24 فروری کو سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ

ڈاکٹر ایس اے شکور، پروفیسر مجید بیدار اور ممتاز شعراء کی شرکت
کریم نگر۔/22 فروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسعود علی اکبر جنرل سکریٹری مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کے بموجب مولانا آزاد ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام 24 فروری بروز اتوار بوقت 9 بجے شب میونسپل کلا بھارتی کریم نگر میں کُل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ کا انعقاد محمد ریاض علی رضوی صدر مولانا آزاد سوسائٹی کریم نگر کی نگرانی میں عمل میں لایا جارہا ہے۔ مشاعرہ سے قبل ’’ تلنگانہ میں اردو زبان کا مستقبل‘‘ کے عنوان سے ڈاکٹر مسعود جعفری کی صدارت میں ایک سمینار بھی منعقد ہے جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر مجید بیدار ، ڈاکٹر حمیرہ تسنیم صدر شعبہ اردو شاتاواہانہ یونیورسٹی کریم نگر شرکت کریں گے۔ کُل ہند سنجیدہ و مزاحیہ مشاعرہ کی صدارت ڈاکٹر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ حیدرآباد انجام دیں گے۔ مہمان شعراء میں ڈاکٹر مسعود جعفری حیدرآباد، فیروز رشید ناندیڑ، سردار اثر حیدرآباد، معین امر بمبو حیدرآباد، چچا پالموری محبوب نگر، ٹپیکل جگتیالی، شیخ احمد ضیاء بودھن، صابر کاغذ نگری شامل ہیں۔ مقامی شعراء میں افسر عثمانی، فیصل وارثی، نعیم نشتر، مرزا یوسف بیگ مرزا، امجد سلیم امجد شامل ہیں۔ مہمانان اعزازی میں جناب سید محی الدین سینئر صحافی روز نامہ سیاست کریم نگر، احمد منقبت شاہ خان صدر قاضی کریم نگر، ڈاکٹر اجئے کونڈال اسوسی ایٹ پروفیسر پرتیما ہاسپٹل، کنسلٹنٹ اوشا کھنڈال ہاسپٹل کریم نگر، محمد فصیح الدین چیرمین نوابس انٹرنیشنل اسکول شامل ہیں۔