کریم نگر میں 17 مارچ کو کے سی آر کا جلسہ سے خطاب

کریم نگر۔ 14 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب ساجد فخرالزماں ٹی آر ایس قائد نے کریم نگر پریس بھون میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ تحریک کے اہم مرکز ضلع کریم نگر جس سے کے سی آر کا ذہنی اور دلی طور پر لگاؤ ہے اور ہر نئے پروگرام کی شروعات کیلئے ان کا پسندیدہ ضلع کریم نگر ہے، اس پارلیمانی چناؤ کے آغاز کے پہلے جلسہ کو چیف منسٹر کے سی آر 17 مارچ 4 بجے شام نزد اجیو الاپارک کریم نگر منعقد کیا جارہا ہے۔ اس پارلیمانی جلسہ کو بی ونود کمار امیدوار کی تائید کیلئے رکھا جارہا ہے۔ اس جلسہ کی کامیابی کیلئے مسلم اقلیتی نوجوان بوڑھے سبھی زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں۔ اس پریس کانفرنس میں ان کے ہمراہ ٹی آر ایس کے دیگر قائدین موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے سی آر مسلمانوں کے بہی خواہ اور ہمدرد ہیں۔