کریم نگر میں یونانی میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ

یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کے وفد کی وزیر ایٹالہ راجندر سے نمائندگی
کریم نگر۔ یکم مارچ، ( ای میل ) ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری صدر کریم نگر یونانی میڈیکل اسوسی ایشن کی صدارت میں ایک وفدنے وزیر فینانس ایٹالہ راجندر اور کریم نگر رکن اسمبلی گنگولا کملاکر سے یونانی کے مسائل پر مشتمل ایک یادداشت پیش کی۔ جس میں کریم نگر میں 20بستروں پر مشتمل دواخانہ کا قیام، کریم نگر کی تمام مخلوعہ یونانی جائیدادوں پر یونانی ڈاکٹرس کی بھرتی اور پرانے یونانی دواخانوں کو دو ڈاکٹرس والے دواخانہ کی حیثیت سے ترقی ، تمام عارضی ڈاکٹرس کو مستقل کرنا اور کریم نگر میں یونانی دواخانوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اس لحاظ سے کریم نگر میں ایک گورنمنٹ یونانی میڈیکل کالج کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا چونکہ صرف ایک ہی یونانی کالج جو نظام کے دور میں قائم کیا گیا تھا وہ چارمینار کے دامن میں حیدرآباد میں کام کررہا ہے ۔ چونکہ یونانی دواخانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور بی یو ایم ایس کرنے والوں کو دشواری پیش آرہی ہے اس لئے ایک اور یونانی گورنمنٹ میڈیکل کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفد میں ڈاکٹر محمد فہیم الدین انصاری صدر کے ساتھ ڈاکٹر وی ماروتی خازن، ڈاکٹر زبیر حسین آرگنائزنگ سکریٹری، ڈاکٹر سید عبدالرافع، ڈاکٹر عماد الدین احمد ممبران کے علاوہ ڈاکٹر شہابیہ، ڈاکٹر سمینہ کاظمی، ڈاکٹر حفیظ النساء اور دیگر موجود تھے۔یادداشت کی ایک کاپی چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے چندر شیکھر راؤ کے علاوہ وزیر صحت کو بھی روانہ کی گئی ہے۔ یہ پروگرام کریم نگر فنکشن پیالیس میں محمد جمیل زیڈ پی ٹی سی کوآپشن ممبر کی صدارت میں منعقد کیا تھا جس میں اقلیتوں سے متعلق مسائل کا جائزہ لیا گیا۔اس پروگرام میں زیڈ پی چیرمین تلا اوما نے بھی شرکت کی۔