کریم نگر میں گرینائیٹ مافیا کے خلاف جدوجہد

چلو اسمبلی پروگرام کو کامیاب بنانے پی یادگیری سینئیر جرنلسٹ کی خواہش
کریم نگر /29 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع میں مائننگ گرینائیٹ مافیا کے خلاف جدوجہد کا آغاز کرتے ہوئے کے سی آر حکومت کو بے دخل کرنے کیلئے تلنگانہ متحدہ منصوبہ عمل کمیٹی کنوینر سینئیر جرنلسٹ پی یادگیری نے خواہش کی ۔ بغیر انکاونٹر کا تلنگانہ ہوگا کے سی آر نے کہا تھا لیکن آج اس سے  انحراف کیا گیا ہے ۔ جاریہ ماہ کی  30 کو منعقد کئے جانے والے چلو اسمبلی پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔ تلنگانہ جمہوری نظام ضلع سوسائٹی کے زیر اہتمام کریم نگر میں منعقدہ گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر مجاز مائننگ مافیا کے خلاف جدوجہد کر رہے شروتی ودیا ساگر ریڈی کو پولیس نے دو دن قبل گرفتار رکے شدید مارپیٹ کے بعد گولی مارکر ختم کردیا کہہ کر واقف کروایا ۔ یہ قتل بغیر سیاسی مداخلت اجازت کے نہیں ہوئے ہیں ۔ فرضی انکاونٹر پر ہائی کورٹ کے برسر خدمت جج سے تحقیقات کئے جانے تک ہم شدید جہدوجہد کو جاری رکھنا چاہتے ہیں ۔ دن بہ دن اس میں شدت پیدا کی جائے گی ۔ انکاونٹر میں فوت ہونے والے شروتی کے والد ٹی سدرشن نے کہا کہ انٹر میں زیر تعلیم پڑھائی چھوڑکر قدرتی وسائل معدنیات کی حفاظت ، لوٹ مار کو روکنے کیلئے صاف و شفاف سیاسی ماحول کی تشکیل ، آزادی کیلئے جمہوری آئنی نظام کے تلنگانہ کیلئے شروتی انقلابی عوامی تحریک میں شامل ہوئی تھی ۔ خواتین کی حفاظت کیلئے شی ٹیم دی ہے ۔ بڑے بول بولنے والے کے سی آر آج شروتی پر پولیس فورس کے قاتلانہ حملے کے تعلق سے وضاحت کریں ۔ سبھی طبقات سے وابستہ عوام جاریہ ماہ 30 کو منظم کردہ چلو اسمبلی پروگرام میں حصہ لے کر اس کو کامیاب کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر تلنگانہ ودیارتھی ویدکا ریاستی جوائنٹ سکریٹری ایم سندیپ ، ریاستی سکریٹری آزاد ضلع صد رمہیش سی پی ایم ضلع سکریٹری جی مکندر ریڈی نیو ڈیموکریٹک قائد راجنا سی پی آئی ایم ایل ضلع سکریٹری کے کشن پی ڈی ایس یو ریاستی صدر جے سرینواس ایم سی پی آئی قائد ایل سرینواس ریڈی ٹی پی ایف ضلع صدر ایم ویرنا یادو بائیں بازو ودیارتھی قائدین شریک تھے ۔