کریم نگر میں کیڈیمک انسٹرکٹرس کیلئے درخواستوں کی طلبی

کریم نگر۔12ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کے مختلف منڈلوں میں اردو میڈیم اسکولوں میں 35اکیڈیمک انسٹرکٹرس کے تقررات کیلئے اہل امیدواروں سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ راجہ مولی پراجکٹ آفیسر ایس ایس اے کریم نگر نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ ان کو ماہانہ مشاہرہ 5000/- روپئے ادا کیا جائے گا ۔ اس کیلئے امیدوار ڈی ایڈ ‘ بی ایڈ اردو میڈیم سے کامیاب امیدوار متعلقہ منڈلوں کے منڈل ایجوکیشن آفیسر کے دفتر سے تفصیلات حاصل کر کے 15ستمبر تک مندرجہ ذیل منڈلوں میں درخواست دینے کی خواہش کی گئی ۔ کریم نگر میں 05‘ جگتیال میں 08 ‘ کورٹلہ میں 02‘ مٹ پلی 01 ‘ دھرم پوری میں 01 ‘ راما گنڈم میں 04‘ سرسلہ میں 02‘ ملاپور میں 01‘ گمبھی راؤ پیٹ میں 01‘ حضورآباد میں 03‘ جمی کنٹہ میں 02 ‘ ویناونکہ میں 01 ‘ کمان پور میں 02‘ مہادیوپور میں 01 ‘ تماپور میں 01 مخلوعہ ہیں ۔ پراجکٹ عہدیدار نے ایک صحافتی میں یہ بات بتائی ۔