کریم نگر میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ

کریم نگر 16 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حافظ احمد منقبت شاہ خان صدر جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ الحفاظ کریم نگر کے زیر اہتمام کل ہند نعتیہ مشاعرہ 20 فبروری جمعہ بعدعشاء بمقام ایم آر گارڈن فنکشن ہال کشمیر گڈہ کریم نگر میں منعقد ہوگا ۔ جس کی صدارت مولانا محمد برکعت اللہ خان امیر شریعت کریں گے۔ اس نعتیہ مشاعرہ میں ہندوستان کے مشہور و معروف نعمت گو شعراء حضرات تشریف لارہے ہیں جن میں ڈاکٹر شمیم رامپوری لکھنو ریحان تابش یو پی ‘قاری فہیم الدین فہیم فہیمانہ ‘قاری فردوس کوثر جھارکھنڈ ‘قمر الاسلام قمر اڑیسہ ‘قاری عرفان قاسمی بنگلور ‘عدبالعلیم واحد حیدرآباد اور محمد احمد قاسمی نظام آباد ہوں گے۔