کریم نگر میں کلچرل پروگرامس

کریمنگر ۔ /4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یوم تاسیس تقاریب کے ضمن میں سرکس گراؤنڈ میں منعقد کئے جارہے کلچرل پروگرامس میں جمعرات کو مختلف پروگرامس کا انعقاد کیا جائے گا ۔ سنگم مراوھا کرشنا گروپ کے ذریعہ ڈانس پروگرام ، کونڈوری دویندر بونالو ، اوگوکتھا ، گجاولی وینکٹ نرسیا گروپ کے ذریعہ یکشاگانم ، لوک گیت ، لنگانہ گیت ہوں گے ۔ جمعہ کو خواتین کیلئے خصوصی پروگرامس ، ہفتہ کو اردو غزل ، مشاعرہ ، اتوار کو ماناکنڈور ایم ایل اے رسامالی بالاکشن کے زیراہتمام تلنگانہ دھوم دھام پروگرامس ہوں گے ۔

طلباء کیلئے تحریری و تقریری و ڈرائنگ مقابلے
کریم نگر ۔ /4 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یوم تاسیس تلنگانہ تقاریب کے ضمن میں جمعرات کو اسکول کے طلباء کے ذریعہ تحریری ، تقریری و ڈرائنگ مقابلے کلکٹریٹ کے آڈیٹوریم میںبروز جمعرات صبح 10.00 بجے سے انعقاد ہوگا ۔ ضلع مہتمم تعلیمات کے لنگیا نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ بنگارو تلنگانہ کے موضوع پر یہ مقابلے ہوں گے ۔ جونیر کے شعبے میں 8 ویں جماعت تک سینئر کے مقابلوں میں نویں و دسویں ، انٹر طلباء کیلئے یہ مقابلے منعقد کئے جائیں گے ۔ تلگو و اردو زبان میں یہ مقابلے ہوں گے ۔ طلباء کثیر تعداد میں ان مقابلوں میں شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب کرنے کی خواہش کی ۔