کریم نگر /8 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر کمشنریٹ حدود میں خلل کے تحت پاراگائیڈرس ، ریموٹ کنٹرول ڈراؤن ، ریموٹ کنٹرول میکرو لائین ایرکرافٹ کے استعمال پر امتناع عائد کردیا گیا ہے ۔ کریم نگر پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ۔ مذکورہ بالا سائنسی ٹکنیکل آلات سے ان دونوں مختلف تقاریب شادی بیاہ وغیرہ کے موقع پر استعمال کئے جارہے ہیں ۔ دہشت گرد تنظیموں غیر سماجی افراد بھی اس طرح آلات سے استفادہ کرنے کا امکان ہے ۔ اس لئے کوئی بھی اس قسم کے آلات ڈرون کیمرہ وغیرہ استعمال کرنا چاہتے ہوں تو پولیس سے اجازت ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس عہدیداران کو احکامات دے دئے گئے ہیں ۔ خلاف ورزی پر سحت کارروائی کی جائے گی ۔