کریم نگر میں ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام کا انعقاد

کریم نگر /15 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام سے عوام کے مسائل کی فی الفور یکسوئی کی جارہی ہے ۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے بتایا ۔ پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران کے ساتھ مل کر ڈائیل یوور کلکٹر پروگرام منعقد کیا ۔ عوام اپنے مسائل 0878-2262301 پر فون کے ذریعہ بتانے پر متعلقہ عہدیداران فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کریں گے ۔ اس موقع پر کتھلاپور منڈل تمبھی راؤ پیٹ سے پوچیا نے کہا کہ2PHC میں یونیفارم کے معاملے میں دشواری کر رہے ہیں ۔ سالانہ امتحان کیلئے 250 روپئے فی کس وصول کر رہے ہیں ۔ کہنے پر اس جواب میں انہوں نے کہا کہ مہتمم تعلیمات سے تحقیق کروائی جائے گی ۔ کریم نگر جیوتی نگر سے سدانندم نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنے والے شراب کی دوکانیں چلارہے ہیں کہنے پر فوری آبکاری کے ناظم سے جانچ کروائی جائے گی کہا گیا کملاپور م ۔ڈل امبالا موضع سے تروملیش نے کہا بی سی کارپوریشن سے قرض منظور ہونے پر اب تک رقم حاصل نہیں ہوئی کہنے پر حکومت سے فنڈس موول ہونے کے ساتھ ہی جاری کئے جائیں گے ۔ اس طرح موصول 6 فون کالس کے مسائل کی یکسوئی کی گئی ۔ اس پروگرام میں اے جے سی ٹی نمبیا ، ڈی آر او ویرا برہمیا ، ڈی آر ڈی اے پی ڈی وجئے گوپال ، آر ڈی او چندرا شیکھر و دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔