کریم نگر میں ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کا انعقاد

کریم نگر ۔ 25 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائیل یور کلکٹر میں موصول شکایتوں و مسائل پر متعلقہ عہدیداران شخصی توجہ دے کر اقدامات کریں۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے پیر کو منعقدہ ڈائیل یور کلکٹر پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکم پیٹھ موضع النتہ کنٹہ منڈل سے ایس انیتا نے فون کے ذریعہ ان کے موضع سے متصلہ تالاب میں مورم رہنے سے پانی جذب ہورہا ہے۔ لیولنگ کے لئے منظوری کی خواہش کرنے پر ڈواما پی ڈی کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ کوکر کنٹہ موضع منڈل رامڈگو سے شیوا کمار نے کہا تین ماہ سے راشن کے چاول نہیں دیئے جارہے ہیں۔ چاول دلوانے کی درخواست کی۔ اس پر کلکٹر نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس او کو فوری تحقیق کرنے کی ہدایت دی۔

جگتیال سے ستیا نے کہا کہ معذورین کو مکان کی جگہ فراہم کرنے کی درخواست کی۔ سب کلکٹر جگتیال اور تحصیلدار کو اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔ پیدا پاپیا پلی موضع منڈل حضورآباد سے سہادیو نے کہا کہ برانی پیٹھ تالاب کے شکم کی اراضی پر تمام غیرمجاز قبضہ ہورہا ہے، کارروائی کرنے کی درخواست کی۔ اس کے جواب میں ضلع کلکٹر نے فوری ریوینیو عہدیدار کو رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی۔ مستاآباد سے راجہ چندرا ریڈی نے کہا کہ مجھے روزگار ضمانت کے کاموں کی بل حاصل نہیں ہوئی ہے، کہنے پر ڈیاماپی۔ ڈی کو ضروری کارروائی کی ضرورت کی۔ اس پروگرام میں ضلع ریوینیو عہدیدار شوبھا، پی ڈی ڈی آر ڈی اے جے شنکریا اور ضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔