کریم نگر میں ڈائیل یورکلکٹر پروگرام کا انعقاد

کریم نگر۔20 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کے ذریعہ عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی ہوگی۔ ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے پیر کو کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں ضلعی عہدیداران، کلکٹر نے ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کو منعقد کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کیا۔ ہر پیر کی صبح 10:00 تا 10:30 بجے تک ڈائیل یور کلکٹر پروگرام کا انعقاد کیا جارہاب ہے۔ عوام راست طور پر 0878-2262301 پر فون کرکے اپنے مسائل کو بتانے پر فوری یکسوئی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ عوام خرچہ کرکے اور وقت نکال کر ضلع مستقر کو آنے کے بجائے اس پروگرام سے استفادہ کریں۔ اس پروگرام میں شنکراپٹنم منڈل سے ایک فرد نے کہا کہ میری 2 ایکر اراضی ہے۔ می سیوا میں نہیں آرہی ہے، کہنے پر ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ کوھیڈہ سے شخص نے کہا کہ منظور ہوئے اندرماں مکان کی تعمیر کیلئے ریت نہیں مل رہی ہے، کہنے پر فوری منظوری کا تیقن دیا گیا۔ کریم ناگر کوتی رامپور سے سرینواس نامی شخص نے کہا کہ ہمارے پاس اسٹریٹ لائیٹس نہیں ہیں، کہنے پر انتظام کیا جائے گا۔ اس طرح 8 افراد نے فون کالس کے ذریعہ پیش کئے گئے مسائل کی کلکٹر کیلئے راہ ہموار کی۔ اس پروگرام میں جوائنٹ کلکٹر سرفراز احمد ضلع ریوینیو عہدیدار ویرا برہمیا اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔