کریم نگر میں پولیس ملازمین کو 75 موٹر سیکلوں کی حوالگی

کریم نگر ۔ 28 ۔ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) امن و امان کی برقراری کے سلسلہ میں پولیس کے استعمال کیلئے منظورہ 75 موٹر سیکلوں کو ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں افتتاحی تقریب عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر ایٹالہ راجندر نے بذات خود موٹر سیکل چلائی ۔ بعدازاں پولیس ہیڈکوارٹر میں عہدیداران پولیس سے وزیر موصوف نے مختلف امور بات چیت کی اور ضلع میں امن و امان کی برقراری کیلئے کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ امید و خواہش کے مطابق تنخواہوں میں ترمیم مزید ایچ آر اے کی اجرائی پر حکومت کے احکامات پر عہدیداروں کی اسوسی ایشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر ، زیڈ پی چیرمین اور ایم ایل اے کو تہنیت پیش کی ۔ اسوسی ایشن صدر سریندر سکریٹری ٹی سرینواس راو نائب صدر سی ایچ ساگر سرینواس تروپتی وی راجم وغیرہ شریک تھے ۔