کریم نگر میں پاسپورٹ دفتر کا افتتاح

کریم نگر 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر کی عوام کو پاسپورٹ خدمات کیلئے پاسپورٹ سروس سنٹر کی خدمات دستیاب ہوگی، چیف پاسپورٹ، آفیسر مکتیش کمار پردیسی نے ہفتہ کو مستقر کے رورل پولیس اسٹیشن کے بازو قائم پاسپورٹ سرویس سنٹر دفتر کی افتتاحی تقریب کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بات کہی، اس موقع پر انہوں نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کریم نگر میں پاسپورٹ دفتر رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کی سعی سے منظور ہوا ۔ کریم نگر ضلع کی عوام کو اس دفتر کے ذریعہ عاجلانہ طور پر پاسپورٹ کے حصول کے مواقع ہوں گے ۔ پاسپورٹ کے اجراء میں آندھرا پردیش ، کیرالا ، تمل ناڈو مہاراشٹرا کے بعد چوتھا مقام ہے۔ آندھرا پردیش میں 2013 سال میں 8 لاکھ پاسپورٹ جاری کئے گئے اس سال 9 لاکھ تک جاری کئے جائیں گے ملک میں گذشتہ 4-5 سال میں پاسپورٹ کی اجرائی کی خدمات تیزی کے ساتھ انجام دیئے گئے ۔ کریم نگر کی عوام کو پاسپورٹ کیلئے حیدرآباد جانے کی ضرورت نہیں ہے، کریم نگر سے جاری ہوں گے ۔ پولیس کی تحقیق جتنا جلد مکمل کر کے ارسال کرنے پر جلد ہی پاسپورٹ جاری کئے جائیں گے ۔ رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ پاسپورٹ دفتر کی خدمات مکمل طور پر دو ماہ میں دستیاب ہوں گی ۔ کریم نگر کی عوام پاسپورٹ کیلئے آن لائن سلاٹ اندراج کرسکتے ہیں 15 روز میں ایک مرتبہ کیمپ منعقد کر کے پاسپورٹ اجرائی کا کام مکمل کیا جائے گا مرکزی حکومت ملک میں 16 پاسپورٹ خدمات کے سرویس سنٹر منظور کئے ۔

مرکزی حکومت کے ذریعہ ضلع کیلئے کریم نگر تروپتی ریل شروع کی گئی ۔ اس کو ہر روز چلانے کیلئے کوشش کی جائے گی۔ اسی طرح ضلع پاسپورٹ سرویس سنٹر 70 سٹی بس کے بس ڈپو، مرکزی ودیالیم، بیڑی مزدوری کا دواخانہ نرسنگ کالج کی منظوری کی گئی ان تمام کی منظوری کروانے پر مجھے خوشی حاصل ہوئی ۔ گورنمنٹ وہپ آرے پلی موہن نے کہا کہ پاسپورٹ دفتر کی منظوری کیلئے ایم پی کی جانب سے کی گئی کوشش قابل مبارکباد ہے، عوام کی ضرورت کے مطابق پاسپورٹ سرویس سنٹر کی خدمات فراہم کی گئی پاسپورٹ میں گھر کے نام کی دشواری میں بھی یکسوئی کریں۔ضلع کلکٹر ایم ویرا برہمیا نے کہا کہ ضلع سے روزگار کے مواقع ملازمتوں کیلئے حیدرآباد جانے والوں کو عاجلانہ طور پر پاسپورٹ حاصل کرنے پر معاون ثابت ہوگا ۔ بغیر پیسہ خرچ کئے پاسپورٹ حاصل کریں دلالوں پر تکیہ نہ کریں۔ضلع ایس پی شیوا کمار نے پاسپورٹ درخواست کی تنقیح کیلئے ٹیکنیکل ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کیلئے 10 لاکھ منظور کرنے پر 7 دنوں میں تحقیق مکمل کر کے ارسال کیا جاسکتا ۔ اس اجلاس میں رکن اسمبلی گنگولا کملا کر حسن آباد ایم ایل اے ،پروین ریڈی ریجنل پاسپورٹ آفیسر سریکا ریڈی، ڈپٹی پاسپورٹ آفیسر اشونی، رکن قانون ساز کونسل سنتوش کمار کے ڈی سی بینک صدر کے رویندر راو ویملواڑہ سندر چیر مین بوما وینکٹیشورلو، لائبریری چیر مین چندرا شیکھر و دیگر نے شرکت کی۔